انوارالعلوم (جلد  12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 372 of 656

انوارالعلوم (جلد  12) — Page 372

انوار العلوم جلد ۱۳ ۳۷۲ نبی کریم ملی کے پانچ عظیم الشان اوصاف محسوس ہونے لگی ہے اور دوسرے میں دیکھتا ہوں دھوپ بھی زرد ہوتی جا رہی ہے اور وقت زیادہ ہو گیا ہے۔ پھر کئی ایک باتیں میں بیان کر چکا ہوں اور میرا خیال ہے کئی لوگ اس پر مزید غور کر کے اور نکات بھی نکال سکتے ہیں۔ اگر کسی کے دل میں یہ تحریک یعنی اور غور کر کے نئی باتیں پیدا کرنے کی طرف توجہ ہو جائے تو یہ بھی بہت کامیابی ہے۔ وگر نہ پھر کبھی اگر خدا تعالیٰ نے توفیق دی تو خود ہی کسی موقع پر بیان کروں گا۔ خاتمہ پر ایک بات اور کہنا چاہتا ہوں کہ اختلاف دنیا سے کبھی مٹ نہیں سکتا۔ اور جب تک مسلمان اس کوشش میں رہیں گے کہ اختلاف مٹا کر صلح کریں، وہ کبھی کامیاب نہ ہو سکیں گے۔ صلح اسی اسی اصول پر ہو سکتی ہے جو رسول کریم میں ہم نے سکھایا ہے کہ اختلافات کو قائم رکھ کر صلح کرو۔ پس اختلافات کو مد نظر رکھتے ہوئے ، مسلمانوں کو چاہئے متحدہ امور میں اکٹھے ہو جائیں کیونکہ کامیابی کا صرف یہی راستہ ہے۔ الفضل ۲۴۔ نومبر - ۶ ۔ دسمبر ۱۹۳۱ء) م مسند احمد بن حنبل جلد ۵ صفحه ۲۰۷ مکتبہ اسلامیہ بیروت۔ میں یہ الفاظ ہیں الا شققت عن قلبه" بخارى كتاب الجهاد والسير باب ان الله يويد الدين بالرجل الفاجر التوبة : ١٢٨ گیا۔ ہندوستان کا تجارتی شہر۔ یہاں کا وشنو مندر قابل ذکر ہے۔ بودھ گیا جو گو تم بدھ کے نروان کا مقام تھا قریب ہی ہے۔ ه الكهف : ااا اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحہ ۱۲۹۹ مطبوعہ لاہور ۱۹۸۸ء) له تاريخ الامم والملوک لابی جعفر محمد بن جرير الطبري جلد ۲ صفحه ۳۶۶ دار الفکر بیروت ۱۹۸۷ء كه السيرة النبوية لابن هشام الجزء الاول صفحہ ۱۴۲ مصطفى البابي الحلبى مصر ١٩٣٦ء السيرة النبوية لابن هشام الجزء الاول صفحه ۱۳۶۱۳۵ مطبوعہ مصر ۱۲۹۵ھ