انوارالعلوم (جلد 12) — Page 307
انوار العلوم جلد ۱۳ ۳۰۷ مومنوں کیلئے قربانی کا وقت والضَّرَّاء کو اے لوگو اپنے رب کی مغفرت کے حصول کے لئے اور اس جنت کے حصول کے لئے جس کی قیمت آسمان اور زمین کے برابر ہے اور جو ان متقیوں کے لئے تیار کی گئی ہے جو تنگی اور فراخی دونوں حالتوں میں اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں ، جلدی سے قدم بڑھاؤ ۔ اسے ۔ اس طرح فرماتا ہے وَيُؤْثِرُوا وَيُؤْثِرُونَ عَلَى أَنْفُسِهِمْ وَلَوْ كَانَ بِهِمْ خَصَا خَصَاصَةٌ هي انصار کو اللہ تعالیٰ نے یہ فضیلت دی ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے کاموں کو اپنے نفسوں پر ترجیح دیتے ہیں۔ خواہ وہ خود تنگ حال ہی کیوں نہ ہوں۔ پس اصل ایمان یہی ہے کہ انسان مشکلات کے وقت میں بھی اپنی طاقت کے مطابق قربانی کرے کیونکہ اس وقت تو اس کے امتحان کا وقت آتا ہے ورنہ کشادگی میں تو لوگ تماشوں اور کھیلوں پر بھی بڑی بڑی رقوم خرچ کر دیتے ہیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ اس اعلان کے پہنچتے ہی ہر جگہ کی جماعتیں فورا اس اعلان کے مطابق تین ماہ میں اپنی ماہوار آمد کا ۱/۳ حصہ برابر تین ماه تک بیت المال میں بھجوا کر ثواب دارین حاصل کریں گی اور اس امر کی مستحق بنیں گی کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید قربانیوں کی توفیق عطا فرمائے کہ خدا تعالی کی راہ میں قربانی ایک اجر ہے اور ایک قربانی دوسری قربانی کے لئے راستہ کھول دیتی ہے۔ دعا میں اللہ تعالٰی سے دعا کرتے ہوئے اس تحریک کو ختم کرتا ہوں کہ وہ اپنے فضل سے میری بات میں اثر دے اور احباب کے دلوں کو اخلاص اور ایمان سے بھر دے کہ میں جو اُن کا امام ہوں اور وہ جو میرے مقتدی ہیں سب کمزور انسان ہیں اور غلطیوں کے شکار ۔ اس کا فضل ہمیں سلسلہ کے بارہ عظیم کو اُٹھانے کی توفیق دے۔ اور اس کے فضل سے ہم حقیقی مؤمن بننے کے قابل ہونگے ۔ وَاخِرُدَعُوْمِنَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ نوٹ:۔ ضروری ہے کہ پہلی قسط ہندوستان کی ہر جماعت کی پندرہ تاریخ تک دفتر میں پہنچ جائے اور آئندہ دونوں ماہ میں بھی پندرہ تاریخ تک قسط پہنچ جایا کرے ۔ خاکسار مرزا محمود احمد خلیفة المسیح الثانی ۲۳- اگست ۱۹۳۱ء (الفضل ۲۹۔ اگست ۱۹۳۱ء) لله العنكبوت : ٣ البقرة : ١٥٦