انوارالعلوم (جلد  12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 266 of 656

انوارالعلوم (جلد  12) — Page 266

انوار العلوم جلد ۱۴ ۲۶۶ زمینداروں کی اقتصادی مشکلات کا حل میں آپ لوگوں سے وعدہ کرتا ہوں کہ میں ! اور در احمد احمدی جماعت کے تمام تمام پوری امداد کا وعدہ افراد اپنی طاقت کے مطابق ہر اس جائز کو کوشش میں آپ لوگوں کے ساتھ ہوں گے جو آ۔ ہر قسم کی جو آپ زمینداروں کی حالت کو بہتر بنانے ۔ زبنانے کے لئے کریں۔ کی قربانیوں کیلئے تیار رہیں لیکن یاد رکھیں کہ کوئی بڑا مقصد بڑی قربانی کے بغیر حاصل نہیں ہو سکتا اور ملک کی ۸۰ فیصدی آبادی کو غلامی اور تباہی سے بچانے کی نسبت اور کوئی بڑا کام کیا ہو گا۔ پس اگر آپ لوگ کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو آپ لوگوں کو ہر قسم کی قربانیاں کرنے کے لئے بھی تیار رہنا چاہئے۔ اگر آپ لوگ یہ سمجھیں کہ بغیر کسی قسم کی تبدیلی کے بغیر اپنی پرانی عادتوں اور رسموں کو چھوڑنے کے، بغیر اپنی طرز رہائش کو بدلنے کے بغیر اپنی جان کو خطرہ میں ڈالنے کے آپ لوگ کامیابی حاصل کر لیں تو یہ ناممکن ہے اور بالکل ناممکن ہے۔ مگر میں امید کرتا ہوں کہ آپ لوگ جن کی بہادری کا ہر میدانِ جنگ شاہد ہے اور جو دوسروں کی جانیں بچانے کے لئے اپنی جانیں قربانی کرتے رہے ہیں اپنے اور اپنی بیوی بچوں کے جائز حقوق کے حصول کے لئے کسی جائز کوشش سے دریغ نہ کریں گے۔