انوارالعلوم (جلد  12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 215 of 656

انوارالعلوم (جلد  12) — Page 215

انوار العلوم جلد ۱۲ ۲۱۵ تحریک آزادی کشمیر میں چھوڑنے کیلئے تیار نہیں۔ خاکساران کام کرتی جائے گی اور ہر ممکن طریق سے ان کی مدد کرے گی۔ یہ کمیٹی اس کام کو ہرگز درمیان ا۔ ملک برکت علی (صاحب ایڈووکیٹ ۔ سابق ایڈیٹر آبزرور کن نیشنلسٹ مسلم پارٹی لاہور ۔) ۲۔ مولانا سید حبیب شاہ صاحب ایڈیٹر سیاست لاہور) ۳۔ (مولانا) محمد یعقوب (صاحب ایڈیٹر لائٹ لاہور ) ۴۔ (نواب سر) محمد ذو الفقار علی خان صاحب ایم ۔ ایل ۔ اے رئیس لاہور ) ۵۔ ڈاکٹر ضیاء الدین احمد (صاحب ایم ایل اے علیگڑھ ( ۶ ۔ (مولانا) سید محمد اسمعیل (صاحب غزنوی ناظم جمعية الحدیث امرتسر) ۷ ۔ (نواب) محمد ابراہیم علی خان (صاحب نواب آف کنج پورہ ۔ ایم ایل اے) ۔ (مولانا) سید کشفی شاہ صاحب نظامی رنگون) ۹۔ (جناب) عبدالرحیم (صاحب ڈسٹمکار - بمبئی) ۱۰۔ (جناب) محمد علی اللہ بخش (صاحب مختار کار جناب پیر صاحب بوہرہ قوم بمبئی) ۱۱۔ (جناب) محمد اسماعیل حاجی احمد (صاحب اسٹنٹ سیکرٹری کچی میمن یونین کلکته ) ۱۲۔ (مولانا) ابو ظفر وجہہ الدین صاحب ولد مولانا ابوبکر صاحب بنگال) ۱۳۔ (جناب) احمد عبدالستار (صاحب) اعزازی سیکرٹری کلکتہ مجلس) ۱۴۔ (مسٹر) ایچ ایں سهروردی ( بیرسٹر ایٹ لاء کلکتہ ایم ایل سی) نوٹ:۔ بعض ممبران نے اعلان کے ساتھ کچھ نوٹ بھی لکھے ہیں۔ چنانچہ بنگال کے مشہور لیڈر مسٹر ایچ ایس شہید سہروردی جو کسی زمانہ میں کانگریسی پارٹی کے چوٹی کے لیڈر تھے ۔ یہ لکھتے ہیں مجھے معلوم ہوا ہے کہ بعض خود غرض لوگ اس قسم کی باتیں مشہور کر رہے ہیں کہ ممبران کشمیر کمیٹی نے استعفا دے دیا ہے۔ میری رائے میں یہ کمیٹی نہایت عمدہ اور ضروری کام سر انجام دے رہی ہے اور ہمارے مظلوم کشمیری بھائیوں کی امداد میں کوشاں ہے۔ اس کمیٹی کو چاہئے کہ وہ اپنے اس نہایت اہم کام کو جس کو اس نے اپنے کندھوں پر اٹھایا ہے جاری رکھے ۔ ریاست کے حکام کا رویہ دن بدن خراب ہو رہا ہے۔ اس لئے ہمارا فرض ہے کہ ہم مسلمانان کشمیر کو اس طرح ریاست کے حکام کے رحم پر نہ چھوڑیں۔ مسلمانوں کو امید ہے کہ ہمارے کشمیری بھائیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور آخر کار حق و انصاف کی فتح ہوگی۔ چونکہ میری رائے میں کشمیر کمیٹی کی پہلے سے بھی زیادہ ضرورت ہے۔ اس لئے میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں نے کمیٹی سے ہرگز استعفاء نہیں دیا۔ داشتهار شائع کردہ عبدالرحیم درد۔ ایم۔ اے۔ سیکرٹری آل انڈیا کشمیر کمیٹی) XXXXXXXX