انوارالعلوم (جلد  12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 204 of 656

انوارالعلوم (جلد  12) — Page 204

انوار العلوم جلد ۱۳ تحریک آزادی کشمیر آئینی طور پر اپنے حقوق کا مطالبہ کرنے والے ہیں اور یہ وہ حق ہے جس سے کوئی شخص کسی کو محروم نہیں کر سکتا۔ اس کے علاوہ اور بہت سی باتیں ہیں جو میں اپنے اگلے خط میں ظاہر کروں گا۔ سردست کے متعلق میں اسی پر اکتفا کرتا ہوں ! ہوں اور امید رکھتا ہوں کہ آپ لوگ جلد سے جلد ان امور کے کوشش کریں گے اور ایسے سامان پیدا کر دیں گے کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے ہماری کوششیں بار آور ہوں اور آپ لوگوں کو آزادی کا سانس لینا نصیب ہو اور آپ کے لیڈر پھر آپ لوگوں میں آکر شامل ہوں اور آپ کی خدمت میں مشغول ہوں۔ والسلام خاکسار مرزا محمود احمد صدر آل انڈیا کشمیر کمیٹی ۔ نوٹ: (1) جن صاحبان کو یہ خط پہنچے ان سے درخواست ہے کہ اس کے اثر کو وسیع کرنے کے لئے وہ اپنے دوسرے دوستوں اور واق اور واقفوں کے نام اور پتے جو دوسرے گاؤں کے ہوں میرے نام یا سیکرٹری کے نام بھجوا دیں تاکہ آئندہ خطوط اور بھی وسیع علاقوں میں پھیلائے جاسکیں۔ (۲) چونکہ میرا ارادہ ہے کہ میں باقاعدہ انگلستان کے لوگوں کو اور ہندوستان کے حکام کو ایک رسالہ کے ذریعہ سے حالات کشمیر سے واقف کرتا رہوں میں ممنون ہوں گا اگر اپنے علاقہ کے حالات سے اور اور حکام کے رویہ سے مجھے آپ لوگ اطلاع دیتے رہا کریں۔ واقعات بالکل بچے اور بیان حلفیہ ہونے چاہئیں۔ مرزا محمود احمد تاریخ احمدیت جلد ۶ ضمیمہ نمبر ا صفحه ۱۲ تا ۱۶ مطبوعه ۱۹۶۵ء)