انوارالعلوم (جلد 12) — Page 153
انوارالعلوم جلد ۱۳ ۱۵۳ تحریک آزادی کشمیر أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّجِيمِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ - هُوَ النَّاصِرُ مظلومین کشمیر کے متعلق مسلمانانِ ہندوستان اپنا فرض ادا کریں کشمیر کی تازہ خبروں نے تمام مہذب دنیا کو ریاست کے تشدد پر اظہار مذمت حیران و ششدر کر دیا ہے۔ باوجود عارضی سمجھوتہ کے ریاست نے مسلمانوں کے کئی مقتدر لیڈروں کو گرفتار کر لیا ہے اور جو لوگ اس فعل پر اظہار ناراضگی کرنے کے لئے جمع ہوئے گولی کا نشانہ بنا کر بہت سے آدمی قتل اور زخمی کر دیئے گئے ہیں۔ یہ وقت ہے کہ ہندوستان کے ہر گوشہ سے ریاست کے اس فعل پر اظہار مذمت ہو تا کہ ریاست کو معلوم ہو جائے کہ ریاست کے باہر کے مسلمان اپنے بھائیوں کے درد میں شریک ہیں۔ پس میں ہراک انجمن سے درخواست کرتا ہوں کہ اس فعل پر مذمت کا ووٹ پاس کر کے ریاست کو اطلاع دے۔ وائسرائے سے اپیل کی مسلمان لیڈروں کی رہائی کا مطالبہ جائے کہ وہ دخل دے کر مسلم لیڈروں کو قید سے چھڑائیں تاکہ مسلمانان کشمیر اپنے مطالبات پیش کر سکیں۔ جب تک مسلم لیڈر نہ چھوڑے جائیں گے، مسلمان اپنے مطالبات پیش نہ کریں گے ۔ اور اگر کوئی شخص بغیر اس کے سمجھوتہ کرے گا تو قومی غدار سمجھا جائے گا۔ ای طرح ضرورت ہے کہ کشمیر کے کشمیر کے مظلومین کی امداد کی ضرورت مظلوموں کی امداد کے لئے ہر جگہ پر چندہ جمع