انوارالعلوم (جلد 12) — Page 151
انوار العلوم جلد ۱۳ ۱۵۱ تحریک آزادی کشمیر بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مظالم کشمیر کے متعلق جد و جہد ۳۰۔ امام صاحب بیت الفضل لندن کو بذریعہ تار احکام قادیان میں تعمیر کشمیر کے حالات سخت نازک ہو رہے et ہیں۔ مارشل لاء جاری کر دیا گیا ہے۔ تشدد اور مظالم کی انتہاء ہو گئی ہے۔ اپنے مکانات کی دوسری منزل پر بیٹھے ہوئے لوگوں کو سپاہیوں کو سلام نہ کرنے کے جرم میں مارا پیٹا جاتا ہے۔ مسلمانوں کو جھنڈے کی سلامی پر مجبور کیا جاتا ہے جو خلاف اسلام ہے۔ بعض لوگوں کو "مہاراجہ کی جے " نہ پکارنے پر مارا گیا۔ ایک مسلمان نے خدا کی قسم کھائی کہ اس نے سلام کر دیا ہے لیکن فوجیوں نے پھر بھی اسے زدو کوب کیا اور مسلمانوں کے خدا کو غلیظ گالیاں دیں۔ دو مسلمانوں نے رسول کریم میں اللہ کی قسم کھا کر کہا انہوں نے سلام کیا ہے لیکن سپاہیوں نے سرور کائنات مسلم اور آپ کی مقدسہ والدہ کی شان میں بد زبانی کی اور گالیاں دیں۔ نہتے اور پُر امن لوگوں پر گولیاں چلائی گئی ہیں۔ ایک بے گناہ سلاخیں لگی ہوئی کھڑکی سے دیکھ رہا تھا کہ اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا اور بہانہ یہ بنایا گیا کہ یہ شخص پتھر مارنے کا ارادہ رکھتا تھا۔ بیسیوں مسلمان ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔ پر لیس اور حکومت کو اس طرف متوجہ کریں۔ گول میز کانفرنس کے مندوبین سے اپیل کریں کہ وہ اس بارہ میں کچھ کوشش کریں جو شخص ایسے مظالم اور رسول کریم میں اللہ کی شان میں بے ہودہ سرائیوں سے بھی متاثر نہیں ہوتا مسلمانوں کے لئے اس کا وجود اور عدم وجود برابر ہے۔ پریذیڈنٹ آل انڈیا کشمیر کمیٹی ۔ قادیان (الفضل ۴- اکتوبر ۱۹۳۱ء) قادیان ۳۰۔ تمبر ہز ایکسیلنسی مظالم کشمیر کے متعلق وائسرائے ہند کو تار وائسرائے ہند عملہ کشمیر کے حالات ۔