انوارالعلوم (جلد 11)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 60 of 696

انوارالعلوم (جلد 11) — Page 60

انوار العلوم جلدا ५० مستورات سے خطاب میں تمہیں ایک عورت کا واقعہ سناتا ہوں کہ جسے ایک عورت نے کس طرح ترقی کی صرف معمولی لکھنا پڑھنا آتا تھا۔ اس کے لکھنے کے متعلق مجھے اس وقت صحیح علم نہیں ہے لیکن اتنی بات ضرور تھی کہ اسے پڑھنا آتا تھا۔ اس نے قرآن کو قرآن کر کے پڑھا۔ جنت کی طمع اور دوزخ کے خوف سے نہیں ، عادت اور دکھاوے کے طور پر نہیں بلکہ خدا کی کتاب سمجھ کر اور یہ سمجھ کر کہ اس کے اندر دنیا کے تمام علوم ہیں اسے پڑھا۔ اس کے نتیجہ میں باوجود اس کے کہ اس نے کسی کے پاس زانوئے شاگردی نہ نہیں کیا تمام دنیا کی استاد بنی ۔ وہ عورت کون تھی ؟ اس کا نام عائشہ رضی اللہ عنہا ہے۔ اس نے قرآن کو جیسا کہ سمجھنے کا وہ بی بی فہم قرآن میں اکثر مردوں سے بڑھ گئی حق تھا سمجھا۔ ان کی صرف ایک مثال سے دنیا کے مرد شرمندہ ہیں کہ وہ بایں ہمہ عقل و دانش اس فہم و فراست کو حاصل نہ کر سکے۔ وہ آیت یہ ہے مَا كَانَ مُحَمَّدٌ اَبَا أَحَدٍ مِنْ رِجَالِكُمْ وَلَكِنْ رَسُولَ اللَّهِ وَ خَاتَمَ النَّبِینَ ۔ کے یعنی محمد " تم میں سے کسی مرد کے باپ نہیں ہاں اللہ کے رسول اور نبیوں کے خاتم ہیں دنیا نے سمجھا کہ آپ کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا۔ اور ادھر چونکہ آنحضرت نے بھی فرما دیا کہ لا نَبِيَّ بَعْدِی ہے (جس سے آپ کی مراد تھی کہ میری شریعت کو منسوخ کرنے والا کوئی نبی نہ آئے آئے گا یہ امر ایسے خیال کے لوگوں کے لئے اور بھی مؤید ثابت ہوا۔ اور سب نے یہ نتیجہ نکالا کہ آپ کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا۔ مسلمان تمام دنیا میں پھیل گئے اور انہوں نے اپنے اس خیال کی خوب اشاعت کی۔ ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ اس قسم کی باتیں ایک مجلس میں ہو رہی تھیں۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا وہاں سے گزریں اور آپ نے سن کر فرمایا " قُولُوا إِنَّهُ خَاتَمُ الْأَنْبِيَاءِ وَلَا تَقُولُو الا نَبِيَّ بَعْدَهُ ، دیکھو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے قرآن پر غور کرنے سے کس قدر صحیح نتیجہ نکالا کہ آج اس زمانہ کے نبی نے اس سے فائدہ اٹھایا ۔ وہ خیالات جو تیرہ سو سال سے مسلمانوں کو مغالطہ میں ڈالے ہوئے تھے ان کو کس صفائی کے ساتھ رد فرمایا ہے۔ تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے قرآن پر غور کرنے سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی فائدہ اٹھایا اور احمدی جماعت ان کی ممنون احسان ہے۔ انہوں نے ان کی مشکلات کو آسان کر دیا۔ یہ تو ایک واقعہ ان کے فہم قرآن کا ہے۔