انوارالعلوم (جلد 11) — Page 537
انوار العلوم جلدا ۵۳۷ بعض اہم اور ضروری امور عَلَى الْكَاذِبِينَ کہتے ہوئے شہادت دی کہ میاں ناصر احمد صاحب نے کوئی دورہ نہیں کیا۔ حضور نے وضاحت کے ساتھ پیغام کے اس مضمون کی تردید کی اور بتایا کہ میاں ناصر احمد کو خلافت کے لئے دورہ کرانے کا الزام لگانے والے دیکھیں۔ میں تو وہ ہوں جس نے ۱۹۲۴ء کی مجلس مشاورت میں یہ بات پیش کی تھی کہ کوئی خلیفہ اپنے کسی رشتہ دار کو اپنا جانشین نہیں مقرر کر سکتا۔ چنانچہ میں نے پیش کیا تھا کہ ۔ کوئی خلیفہ اپنے بعد اپنے کسی قریبی رشتہ دار کو یعنی اپنے باپ یا بیٹے یا بھائی یا بہنوئی یا داماد کو یا اپنے باپ یا بیٹوں یا بیٹیوں یا بھائیوں کے اوپر یا نیچے کی طرف کے رشتہ داروں کو اپنا جانشین مقرر نہیں کر سکتا۔ نہ کسی خلیفہ کی زندگی میں مجلس شوری اس کے کسی مذکورہ بالا رشتہ دار کو اس کا جانشین مقرر کر سکتی ہے۔ نہ کسی خلیفہ کے لئے جائز ہوگا کہ وہ وضاحتاً یا اشارتاً اپنے کسی ایسے مذکورہ بالا رشتہ دار کی نسبت تحریک کرے کہ اس کو جانشین مقرر کیا جائے۔ اگر کوئی خلیفہ مذکورہ بالا اصول کے خلاف جانشین مقرر کرے تو وہ جائز نہ سمجھا جائے گا اور مجلس شوری کا فرض ہو گا کہ خلیفہ کی وفات پر آزادنہ طور سے خلیفہ حسب قواعد تجویز کرے اور پہلا انتخاب یا نامزدگی چونکہ نا جائز تھی وہ مسترد سمجھی جائے گی۔ ۲۔ اب دیکھو غیر مبالعین کی طرف سے یہ الزام اس شخص پر لگایا جاتا ہے : پر لگایا جاتا ہے جس نے خلافت کے متعلق پیش بندیاں پہلے سے ہی کر دی ہیں تاکہ کوئی ایسی کار روائی نہ کر سکے اور اگر کرے تو اسے مسترد کر دیا جائے۔ میں نے پچھلے سال تبلیغی اشتہارات شائع کرنے رنے کا اعلان کیا تھا۔ ایک تبلیغی اشتہارات اشتہار شائع بھی کیا گیا۔ اس کے بعد یہ معلوم کرنے کے لئے کہ کس قسم کے اشتہار ہوں التواء کیا گیا۔ اسی دوران میں سیاسی تحریکات ملک میں بڑے زور سے پیدا ہو گئیں اور لوگ سیاسیات میں منہمک ہو گئے۔ خیال تھا کہ یہ تحریکات جلد ختم ہو جائیں گی مگر یہ لمبی ہوتی چلی گئی ہیں۔ اب ارادہ ہے کہ اشتہارات کا سلسلہ شروع کر دیا جائے۔ وہ لوگ اپنا راگ گاتے ہیں تو ہم بھی اپنا راگ گائیں۔ سیاسیات میں دخل سیاسی حالا میں ایسا غیر پیدا ہوگیا اور ایسی باتیں رونما ہو میں جو دین جہاں تک ممکن ہو ہم سیاسیات سے الگ رہتے ہیں لیکن اس سال