انوارالعلوم (جلد 11)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 497 of 696

انوارالعلوم (جلد 11) — Page 497

انوار العلوم جلد ) ۲۹۷ ہندوستان کے موجودہ سیاق سکہ کامل نہ آپ سے ملاقات کر سکا ہوں۔ کل امید ہے کہ اگر موسم نے مجھے اتنا سفر کرنے کی اجازت دی تو میں چوہدری ظفر اللہ خان کی دعوت سے فائدہ اٹھا کر آپ کے ساتھ آپ کے اپنے لوگوں میں ملاقات کروں گا۔" لارڈ کر یو ۔ سابق وزیر ہند لارڈ کر یو مسئلہ ہند پر امام جماعت احمدیہ کی تصنیف کردہ کتاب کے ارسال کے لئے امام مسجد لنڈن کے بہت ممنون ہیں۔ انہوں نے یہ کتاب دلچسپی سے پڑھی ہے۔“ )SIREGATT( سرای گیٹ میں جناب کا کتاب ”ہندوستان کے سیاسی مسئلہ کا حل" کے ارسال کے لئے نہایت شکر گزار ہوں اور اسے نہایت دلچسپی سے پڑھ رہا ہوں۔" سرگر هم بودر " میں مسئلہ ہند پر آپ کی ارسال کردہ کتاب کے لئے آپ کا بہت ' پ کا بہت مشکور ہوں اور میں اسے نہایت دلچسپی سے پڑھوں گا۔ گول میز کے مندوبین نے ابتداء تو اچھی کی ہے۔ یوں تو میرا خیال ہے کہ فیڈرل سسٹم کو بھی پسند کرتے ہیں لیکن تفاصیل کے متعلق دقتیں ہیں۔ مثلا ہندوستان کی فوج اقوام کی اکثر مسلمان ہوں اور ہندی افواج میں اعلیٰ ترین رجمنٹیں مسلمانوں کی ہیں۔ تو کیا یہ تجویز ہے کہ انگریز افسروں کی بجائے ہندی افسر مقرر کر دئے جائیں؟ میرا خیال ہے کہ ایسا نظام چل نہ سکے گا۔ یہی میری رائے پولیس کے متعلق ہے۔ فوج اور پولیس کا سوال ظاہرا تو بہت آسان ہے لیکن عملاً اتنا آسان نہیں۔ میں یہ کتاب سر جیمز - آرائز سابق چیف جسٹس جنوبی افریقہ کو بھیجوں گا اور اگر آپ اجازت دیں تو میں ان سے درخواست کروں گا کہ وہ اخبار کیپ ٹائمز کے ایڈیٹر کو اس کا دیباچہ شائع کرنے پر آمادہ کریں۔ جنوبی افریقہ میں یہودیوں کا بڑا اثر ہے اور ریاستہائے متحدہ کے یہودیوں کے علاوہ دوسرے درجہ پر صیہون فنڈ میں چندہ دینے والے یہیں کے یہودی ہیں۔ یہی صوبہ جاتی تحریک انہیں مسلمانوں کا دشمن بنائے ہوئے ۔ ہے۔ یورپین لوگ خاص کر انگریز مسلمانوں کے حق میں ہیں اس لئے میرا جی چاہتا ہے کہ اخبار کیپ ٹائمز) ہر ہولی نس کی اس تصنیف کا دیباچہ شائع کرے۔" )SIR JOHN KERR( سر جان کر