انوارالعلوم (جلد 11) — Page 494
انوار العلوم جلد 1 مستحق ہو جائیں۔ ۴۹۴ ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل نفسانیت عارضی معاملات میں بھی مبری ہے لیکن وہ فیصلے جن کا اثر شاید سینکڑوں ہزاروں سال تک قائم رہنا ہے اور اربوں انسانوں پر پڑتا ہے ان پر پہنچتے وقت ذاتی رنجشوں یا دنیوی فوائد کی خواہش کو اپنے اوپر غالب آنے دینا ایک بہت بڑا ظلم ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کی نیتوں کو صاف اور ارادوں کو بلند اور عقلوں کو تیز کرے اور اس اجتماع اور اس اجتماع کے نتیجہ میں ہونے والے فیصلوں کو ہندوستان اور انگلستان اور ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان رشتہ اتحاد کے پیدا کرنے کا موجب بنائے تا کہ ہم سب خدا تعالیٰ کی ذمہ کی ذمہ داریوں سے بھی اور اپنے ہمعصروں اور اپنی آئندہ نسلوں کی ذمہ داریوں سے بھی عزت کے ساتھ سبکدوش ہوں اور تا اس وقت کہ ہم اس دنیا سے جدا ہوں دنیا اس وقت سے جب کہ ہم اس میں آئے تھے تھے نیکی محبت اور یگانگت میں ایک لمبا فاصلہ طے کر چکی ہو ۔ آمین ثم آمین وَآخِرُ دَعُونَا آنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ ۔