انوارالعلوم (جلد 11)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 458 of 696

انوارالعلوم (جلد 11) — Page 458

انوار العلوم جلد 1 ۴۵۸ ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل کوئی شک نہیں کہ اتنے بڑے حلقوں میں کوشش کرنا نسبتاً مشکل ہوتا ہے۔ لیکن سوال تو یہ ہے کہ بڑے ملک کے بڑے ہی حلقے ہو سکتے ہیں اور محض بڑے حلقوں کی وجہ سے لوگوں کو ان کے جائز حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔ کمیشن کو صرف انگلستان کے حلقوں کو نہیں دیکھنا چاہئے بلکہ دوسرے بڑے بڑے ملکوں کے انتخاب کے حلقوں کو دیکھنا چاہئے۔ مثلاً آسٹریلین کامن ویلتھ کا رقبہ انیس لاکھ چوہتر ہزار پانچ سوا کاسی )AUSTRALIAN COMMON WEALTH( مربع میل ہے اور آبادی چون لاکھ پینتیس ہزار ہے۔ اس کی مجلس میں بہتر (۷۲) ممبر ہیں اور سینٹ میں چھتیس (۳۶)۔ گویا اسمبلی کا ہر ممبر اوسطاً ستائیس ہزار نو سو اسی میل رقبہ کی طرف سے اور پچھتر ہزار آدمیوں کی طرف سے اور سینٹ کا ہر ممبر پچپن ہزار مربع میل اور ڈیڑھ لاکھ آدمیوں کی طرف سے ممبر ہوتا ہے۔ یونائیٹڈ سٹیٹس کا ملک تمہیں لاکھ چھبیس ہزار نو سو اناسی مربع میل ہے اور اس کی آبادی ساڑھے دس کروڑ ہے۔ ہاؤس آف رپریزنٹیٹوز کے ممبر چار سو پینتیں ہیں اور سینٹ کے )HOUSE OF REPRESENTATIVES( چھیانوے۔ گویا ہر پہلی مجلس کا ممبر قریباً سات ہزار میل مربع کی طرف سے اور ایک لاکھ چوہتر ہزار آدمیوں کی طرف سے ہوتا ہے۔ اور ہر سینٹر قریباً تمہیں ہزار میل کی طرف سے اور قریباً تیں لاکھ آدمیوں کی طرف سے نمائندہ ہوتا ہے۔ اس کے مقابلہ میں ہندوستان کا کل رقبہ اٹھارہ لاکھ پانچ ہزار مربع میل ہے جس میں ریاستوں اور ایجنسیوں کا رقبہ نکال کر کل رقبہ دس لاکھ اکتالیس ہزار مربع میل رہ جاتا ہے۔ اور ریاستوں کی آبادی منہا کر کے انگریزی علاقہ کی آبادی چو میں کروڑ چھیاسٹھ لاکھ ہے۔ لیکن برما کو چونکہ ہندوستان سے علیحدہ کرنے کی تجویز ہے اس کا دو لاکھ تمہیں ہزار مربع میل رقبہ اور ایک کروڑ اکتیس لاکھ آبادی نکال کر ہندوستان کا رقبہ آٹھ لاکھ گیارہ ہزار مربع میل رہ جائے گا اور آبادی تئیس کروڑ پینتیس لاکھ رہ جائے گی۔ اب اگر ہندوستان کی اسمبلی کے تین سو ممبر فرض کئے جائیں تو فی ممبر قریباً دو ہزار سات سو مربع میل رقبہ کی طرف سے اور سات لاکھ اٹھہتر ہزار تین سو تینتیس آدمیوں کی طرف سے نمائندہ ہو گا۔ گویا ہر ممبر یونائیٹڈ سٹیٹس کے ہر ممبر کے مقابلہ میں صرف تیسرے حصہ رقبہ کی طرف سے اور آسٹریلیا کے ہر ممبر سے دسویں حصہ رقبہ کی طرف سے نمائندہ ہو گا۔ لیکن آبادی کے لحاظ سے اسمبلی کا ہر ممبر یونائیٹڈ سٹیٹس کے ممبر کی نسبت چار گنی تعداد تعداد کا کا نمائندہ اور آسٹریلین ممبر کے مقابلہ میں دس گنے زیادہ تعداد کا نمائندہ ہو گا۔ پس علاقہ کے لحاظ سے