انوارالعلوم (جلد 11) — Page 316
انوار العلوم جلدا باب ہشتم ۳۱۶ ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل سائمن کمیشن کی حفاظتی تدابیر میں بتا چکا ہوں کہ اہل کمیشن نے اقلیتوں کے لئے حفاظتی تدابیر کی ضرورت کو تسلیم کیا ہے۔ چنانچہ وہ لکھتے ہیں کہ :۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اُس وقت تک کہ رواداری کی روح ہندوستان میں پیدا ہو جائے اور اس وقت تک کہ اقلیتیں اکثریت کے انصاف پر زیادہ اعتبار کرنے لگیں حفاظتی تدابیر کی ضرورت یقینی طور پر ثابت ہے ۔ ۳۶۴ لیکن انہوں نے اس کا جو علاج تجویز کیا ہے وہ یہ ہے کہ گورنروں اور گورنر جنرل کے ہاتھ میں اختیارات دیئے جائیں تاکہ وہ اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت کر سکیں۔ وہ لکھتے ہیں کہ :۔ کہ:۔ ہمارا خیال ہے کہ کمزور یا تعداد میں کم جماعتوں کی حفاظت کا عملی ذریعہ صرف یہی ہے کہ ایک غیر جانبدارانہ دخل اندازی کی طاقت گورنر جنرل اور صوبہ جات کے گورنروں کے ہاتھ میں قائم رکھی جائے جسے وہ حسب موقع اسی غرض کے لئے استعمال کیا کریں۔ ۳۷۴ اسی طرح وہ سنٹرل لیجسلیچر (CENTRAL LEGISLATURE) کے نیچے لکھتے ہیں اس (حفاظت) کو حاصل کرنے کا عملی طریقہ صرف یہ ہے کہ ایک غیر جانبدارانه دخل اندازی کا حق گورنر جنرل اور صوبہ جات کے گورنروں کے ہاتھ میں محفوظ رکھا جائے۔ ۳۸ ممکن ہے کہ یہ ذریعہ حفاظت انگریزوں کے حقوق کی حفاظت کر سکے گو مجھے اس کے