انوارالعلوم (جلد 11)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 217 of 696

انوارالعلوم (جلد 11) — Page 217

انوار العلوم جلدا ! ۲۱۷ عرفان الہی اور محبت باللہ کا عالی مرتبہ أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى عَلَى رَبِّ وَ رَسُولِهِ الْكَرِيمِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ - هُوَ النَّاصِرُ - عرفان الہی اور محبت باللہ کا وہ عالی مرتبہ جس پر رسول کریم دنیا کو قائم کرنا چاہتے تھے (فرموده ۲۶ اکتوبر ۱۹۳۰ء بر موقع جلسه سیرت النبی۔ قادیان) حضور نے تشہد تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔ گو میری صحت تو مجھے اس امر کی اجازت نہیں دیتی تھی کہ میں آج کوئی تقریر کروں۔ لیکن چونکہ اس دن سارے ہندوستان میں بلکہ ہندوستان سے باہر بھی بعض مقامات پر مسلمان رسول کریم ملی کے اوصاف بیان کرنے کے لئے جمع ہوں گے اور چونکہ یہ دن آج نہیں تو کل ساری دنیا کے لئے نہیں تو کم از کم ہندوستان کی قوموں کے لئے صلح کا پیش خیمہ بننے والا ہے اور ہندوستان میں سے کم از کم بنگال میں تو ابھی سے یہ نظر آرہا ہے کہ ہر سال غیر مذاہب کے لوگ اس دن کے منانے میں زیادہ سے زیادہ دلچسپی کا اظہار کر رہے اور زیادہ حصہ لے رہے ہیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ جوں جوں غیر مذاہب کے لوگوں کو معلوم ہو گا کہ یہ کوئی مذہبی تبلیغ کا دن نہیں بلکہ مختلف اقوام میں صلح و اتحاد پیدا کرنے کا دن ہے ۔ دلی منافرت اور بغض جو کہ بعض اسباب کی وجہ سے عرصہ دراز سے چلا آتا ہے، اس کے ازالہ کا ذریعہ ہے تو لوگوں میں خود بخود اس دن کا احترام اور شوق پیدا ہوتا جائے گا۔ ہمیشہ ایک نیک قدم اٹھانے سے دو سرا نیک قدم اٹھانے کی توفیق ملتی ہے۔ اور ایک نیک خیال پیدا ہونے سے دوسرا نیک خیال پیدا ہوتا ہے۔ اس تحریک کے سلسلہ میں میں دیکھتا ہوں کہ اب و ہوں کہ اب دوستوں کی طرف سے ایک اور