انوارالعلوم (جلد 11) — Page 200
انوار العلوم جلدا ۲۰۰ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک فلم کی حیثیت میں قرآن کریم کے سوا رسول کریم میں تعلیم کو کوئی اور نشان نہیں ملا۔ آپ کی زندگی کا تو ہر پہلو ایک معجزہ تھا۔ اور آپ کو اللہ تعالیٰ نے اس قدر معجزات دیئے کہ سب انبیاء کو مجموعی طور پر بھی اس قدر معجزات نہ ملے ہوں گے۔ لیکن اگر ہم فرض کر لیں کہ اور کوئی معجزہ آپ کو نہیں ملاء تب بھی قرآن کریم کا کا معجزہ سب معجزات سے سے بڑھ کر ہے۔ اور وہ ایک ہی آپ کے سب نبیوں پر بر تر ہونے کا ثبوت ہے۔ چونکہ بعض لوگوں کو یہ خیال ہے کہ جب قرآن کریم کو معجزہ قرار دیا جاتا ہے تو اس سے یہ مراد ہوتی ہے کہ اس کی زبان بہت فصیح ہے۔ اس وجہ سے یہ لوگ قرآن کریم کے مختلف عیوب بیان کرتے رہتے ہیں اور اس کوشش میں ایسی ایسی احمقانہ حرکات کر بیٹھتے ہیں کہ ہنسی آ جاتی ہے۔ چنانچه سرولیم میور اپنی کتاب "سوانح محمد " ( صلی اللہ علیہ وسلم) میں لکھتے ہیں کہ پانچویں سال سے دسویں سال قبل ہجرت میں رسول کریم مالی نے قرآن کریم میں یہودی کتب کے مضامین بیان کرنے شروع گئے اور اس وجہ سے قرآن کریم کا وہ پہلا انداز بیان نہ رہا اور بڑی مشکل سے یہودی روایات کو عربی زبان میں داخل کرنے کے آ۔ اپ قابل ہوئے اور چونکہ دن کو تو آپ کو فرصت نہیں ہوتی تھی۔ اس وجہ سے اس وجہ سے معلوم ہوتا ہے کہ راتوں کو جاگ جاگ کر آ کر آپ محنت سے وہ ٹکڑے تیار کرتے ہوں گے۔ پھر وہ لکھتے ہیں کہ قرآن کریم کی آیات یايُّهَا الْمُزَّمِّلُ قُمِ الَّيْلَ إِلَّا قَلِيلا - نِصْفَةً أَوِ انْقُصُ مِنْهُ قَلِيلاً - اَوْزِدْ عَلَيْهِ وَرَتِّلِ الْقُرْآنَ تَرْتِيلًا - إِنَّا سَنُلْقِي عَلَيْكَ قَوْلاً ثَقِيلاً - إِنَّ نَاشِئَةَ اللَّيْلِ هِيَ أَشَدُّ وَطَاً وَ أَقْوَمُ قِيلاً - إِنَّ لَكَ فِي النَّهَارِ سَبْحًا طَوِيلاً - وَاذْ كُرِ اسْمَ رَبِّكَ وَتَبَتَّلْ إِلَيْهِ تَبْتِيلاً - اے غالبا اس زمانہ کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔ سرمیور محقق تو بہت ہیں لیکن تعجب ہے کہ انہیں اس قدر بھی خیال نہیں آیا کہ یہ آیات مسلمہ طور پر پہلے سال نبوت کی ہیں اور سورۃ مزمل جس کا وہ حصہ میں نہایت ابتدائی سورتوں میں سے ہے بلکہ بعض محققین تو اس سورۃ کو ابتدائی سورتوں میں سے سمجھتے ہیں۔ پس جو سورۃ کہ ابتدائی زمانہ میں اُتری ہے۔ اس میں اس محنت کا ذکر جو پانچویں یا دسویں سال میں بقول ان کے رسول کریم میں تعلیم کو کرنی پڑی خود ایک معجزہ ہے۔ کیونکہ کون شخص پانچ چھ سال