انوارالعلوم (جلد 11)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 174 of 696

انوارالعلوم (جلد 11) — Page 174

انوار العلوم جلدا ۱۷۴ ندائے ایمان (1) ناپاک چیز کی طرح دنیا سے اٹھا کر پھینک دیا جائے۔ سے مبارک ہیں وہ جو اس دن کے لانے میں پیش قدمی کریں اور خدا کی آواز کو دوسروں پہلے قبول کریں۔ پس اے بھائیو! اس اشتہار کے ذریعہ سے میں آپ کو توجہ دلاتا ہوں کہ حق کو قبول کرنے میں جلدی کرنی چاہئے اور خدا کی آواز سے بے پروائی نہیں برتنی چاہئے کیونکہ کیا معلوم ہے کہ موت کب آجائے گی اور ہمارے اعمال کے زمانہ کو ختم کر دے گی۔ اور اگر خدا نخواستہ ایسا ہوا کہ آپ اس عظیم الشان کام کے متعلق آج اور کل ہی کرتے رہے اور ایمان کا وقت گزر گیا اور موت کی گھڑی آگئی تو بتائیں کہ اس وقت کیا چارہ کار ہو گا۔ نہ پچھتانا کچھ مفید ہو گا اور نہ گریہ و زاری کچھ نفع دے گی۔ آخر کونسی دلیل ہے جس کے آپ منتظر ہیں اور کونسا نشان ہے جس کی آپ کو جستجو ہے۔ مسیح موعود کے متعلق جو کام بتایا گیا تھا وہ آپ کے ہاتھوں سے پورا ہو رہا ہے اور اسلام ر اسلام ایک نئی زندگی پا رہا ہے۔ پس جلدی کریں اور مسیح موعود کو قبول کر کے اللہ تعالی کے فضلوں کے وارث ہوں۔ لیکن اگر : آپ ان لوگوں میں سے ہیں جنہوں نے ابھی تک اس معاملہ پر غور ہی نہیں کیا تو بھی میں آپ کو توجہ دلاتا ہوں کہ جلد تحقیق کی طرف متوجہ ہوں اور مندرجہ طریقوں میں سے ایک کو اختیار کریں۔ ا۔ جو سوالات آپ کے نزدیک حل طلب ہوں انہیں اپنے قریب کے احمدیوں کے سامنے پیش کر کے حل کرائیں۔ ۲۔ اگر آپ کے پاس کوئی احمدی جماعت نہ ہو تو ۔ ماعت نہ ہو تو مجھے اپنے سوالوں سے اط سے اطلاع دیں۔ ۔ اپنے علاقہ میں جلسہ کر کے احمدی مبلغ منگوا کر خود بھی سلسلہ احمدیہ کی صداقت کے دلائل آپ کو اپنے نور سنیں اور دوسروں سروں کو بھی اس کا موقع دیں۔ اللہ تعالی آپ کے ساتھ ہو اور آ۔ کے قبول کرنے کی توفیق عنایت فرمائے۔ خاکسار مرزا محمود احمد خلیفة المسیح الثاني امام جماعت احمدیہ قادیان۔ ضلع گورداسپور - پنجاب ۱۵۔ جنوری ۱۹۳۰ء -