انوارالعلوم (جلد 11) — Page 103
انوار العلوم جلد مجھے قرآن کریم ہی افضل نظر آیا۔ ۱۰۳ - فضائل القرآن (۲) دوسری کتب سے مستغنی کرنے کے لحاظ سے افضلیت بھی کسی چیز کو دوسری چیزوں سے افضل قرار دیا جاتا ہے کہ وہ کس حد تک دوسری اشیاء کی ضرورت سے مستغنی کر دیتی ہے۔ ایسی چیز کی لوگ زیادہ قدر کرتے ہیں کیونکہ انہیں دوسری چیزوں کی فکر نہیں کرنی پڑتی۔ میں نے دیکھا کہ قرآن کریم اس لحاظ سے بھی افضل ہے۔ پچیسویں۔ کسی چیز کی صحیح علوم کی طرف راہنمائی کرنے کے لحاظ سے فضیلت افضلیت کا ایک یہ بھی باعث ہوتا ہے کہ وہ صحیح علوم کی طرف لوگوں کی راہنمائی کرتی اور انہیں لغو امور میں حصہ لینے سے بچاتی ہے۔ کتاب الہی چونکہ معلم ہوتی ہے اس لئے اس کا فرض ہوتا ہے کہ وہ لوگوں کی توجہ صحیح طرف لگائے ۔ انہیں لغویات سے روکے اور صحیح علوم کی طرف ان کی راہنمائی کرے۔ میں نے دیکھا کہ قرآن کریم اس لحاظ سے بھی افضل ہے۔ اپنی ضرورت کو پورا کرنے کے لحاظ سے فضیلت لحاظ سے فضیلت چھتیسویں ۔ اس امر کے لحاظ سے بھی ایک چیز کو دوسری چیز پر فضیلت حاصل ہوتی ہے کہ وہ کس حد تک اس ضرورت کو پورا کرتی ہے جس کے لئے اسے حاصل کیا گیا تھا۔ اگر ایک چیز اپنی ضرورت کو پورا نہیں کرتی تو لازماً اس دوسری چیز کو ترجیح دی جائے گی جو اس ضرورت کو پورا کر سکتی ہو۔ میں نے دیکھا کہ اس پہلو کے لحاظ سے بھی قرآن کریم کو دو سری کتب پر فضیلت حاصل ہے۔ غرض غور کرتے وقت مجھے فضیلت کی یہ چھتیں وجوہات نظر آئیں۔ گو جیسا کہ میں کہہ چکا ہوں ممکن ہے کہ اور بھی کئی باتیں غور کرنے سے نکل آئیں۔ بہر حال جب میں نے ان پر قرآن کریم کو پرکھا تو اسے ہر بات میں دو سری کتب سے افضل پایا ۔ (۲۶) مگر پیشتر اس کے کہ ان امور پر تفصیلی بحث کی جائے قرآن کریم کا دعوی اور افضلیت سب سے پہلا سوال جو سامنے آتا ہے وہ یہ ہے کہ کیا قرآن کریم نے خود بھی دنیا کے سامنے یہ دعوی پیش کیا ہے یا نہیں کہ وہ تمام کتب الیہ سے افضل ہے۔ اگر قرآن کریم کا یہ دعویٰ ہو تو پھر تو اس کی افضیلت اور برتری کے وجوہ پر بھی