انوارالعلوم (جلد 10) — Page 607
انوار العلوم جلد ۱۰ ۶۰۷ نبی کے زمانہ میں چھوٹے بڑے اور بڑے چھوٹے کئے جاتے ہیں ہو تو خواہ کوئی مبلغ آئے یا میں خود ہی آؤں جسے خدا تعالیٰ نے خلافت کے مقام پر کھڑا کیا ہے اور وعظ کروں تو لوگ یہی کہیں گے جب احمدیوں میں کوئی تغیر نہیں نظر آتا تو ہم کیوں احمدی بنیں۔ تو ہم پس اپنے اخلاق درست کرو اپنے معاملات درست کرو اپنے تعلقات درست کرو اور لوگوں پر ثابت کر دو کہ ان کی سچی ہمدردی اور خیر خواہی آپ کے دل میں ہے۔ میں بخار کی حالت میں تھا اور آج ہی مجھے واپس سری نگر جانا ہے چونکہ معلوم ہوا تھا کہ لوگ یہاں جمع ہیں اس لئے آ گیا ہوں۔ میرے گھر سے بھی بیمار ہیں اس لئے میرا واپس جانا ضروری ہے۔ میں آپ لوگوں کو ی نصیحت کرتا ہوں کہ اپنے فرائض اچھی طرح ادا کرنے کی کوشش کریں۔ عبادات با قاعدہ ادا کریں۔ چندہ وغیرہ میں اچھی طرح حصہ لیں اور تبلیغ میں سرگرم رہیں۔ خدا تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ آپ لوگوں کی ضرورتیں پوری کر سکیں اور آپ لوگوں کو پورے جوش سے کام کرنے کی ہمت عطا کرے اور دوسرے لوگوں کو حق قبول کرنے کی توفیق بخشے۔ جو لوگ اس سچائی کو قبول نہیں کرتے، وہ اسلام کے غلبہ میں روک ہیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام نے جو جماعت قائم کی ہے وہ اسلام کی حفاظت کرنے والی فوج ہے۔ جو اس فوج میں شامل نہیں ہوتا وہ اسلام کی شکست کا باعث بنتا ہے۔ خدا تعالیٰ لوگوں کو سمجھ دے تاکہ وہ اس فوج میں داخل ہوں اور اسلام دنیا میں کامیاب ہو اور ساری دنیا میں پھیل جائے۔ الله النمل : ۳۵ (الفضل ۱۲۔ نومبر ۱۹۲۹ء) مسند احمد بن حنبل جلد ۲ صفحه ۲۰۶ مطبوعہ مکتبہ اسلامی بیروت ۱۳۹۸ھ السيرة النبوية لا بن هشام الجزء الاول صفحه ۳۵۷ تا ۳۶۴ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء ه بخاری کتاب الاعتصام باب ما ذكر النبى صلى الله عليه وسلم بخارى كتاب الرقاق باب كيف كان عيش النبي صلى الله عليه و سلم و اصحابه