انوارالعلوم (جلد 10) — Page 591
انوار العلوم جلد ۱۰ ۵۹۱ کامیابی لئے ضروری ہے۔ کیا ہم بچپن کے زمانہ سے نکل کر شباب نہیں بلکہ پیری کا زمانہ ہی دیکھیں گے اور پھر نا بالغ بنے رہیں گے ۔ خدا نہ کرے کہ ایسا ہو بلکہ خدا کرے کہ ہماری قوم بیدار ہو کر مہاجر و انصار کا رنگ دکھاتی ہوئی دنیا کی ترقی کے میدان میں میں اَلسَّابِقُونَ الْأَوَّلُونَ کے دوش بدوش کھڑی ہو اور ہر ایک قربانی عارضی نہیں بلکہ مستقل اس پر آسان ہو اور کامیابی کے میدان میں ایک ایسی پائیدار یادگار چھوڑے جس کے نقش مرورِ زمانہ سے بھی نہ مٹ کیں ۔ آمين - اللَّهُمَّ أَمِين وَآخِرُ دَعُونَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ - الفضل ۱۲ جولائی ۱۹۲۹ء) لله التوبة : ١٠٠