انوارالعلوم (جلد 10)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 586 of 700

انوارالعلوم (جلد 10) — Page 586

انوار العلوم جلد ۱۰ ۵۸۶ توحید باری تعالیٰ کے متعلق آنحضرت کی تعلیم جاتا ہے۔ اس کے بعد مکہ کے لوگ آپ کے پاس آئے۔ وہ مسلمان نہیں تھے بلکہ اپنے مذہب پر قائم تھے۔ اور وہ لوگ تھے ۔ لوگ تھے جنہوں نے ۱۳ سال کے ہر منٹ میں آپ کو مارنے کی کوشش کی تھی۔ اور اس کے بعد سات سال تک دو سو میل دور جا کر آپ کی تباہی کی کوشش کرتے رہے تھے۔ ان سے پوچھا جاتا ہے بتاؤ تم سے کیا سلوک کیا جائے۔ اگر ان کے جسموں کا قیمہ بھی کر دیا جاتا تو یہ ان کے جرموں کے مقابلہ میں کافی سزا نہ تھی۔ مگر جب انہوں نے کہا ہم سے وہی سلوک کیا جائے جو یوسف نے نے ا۔ اپنے بھائیوں سے کیا تھا۔ تو آپ نے فرمایا لَا تَشْرِيبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ ، جاؤ تمہیں معاف کیا جاتا ہے اور کوئی گرفت نہیں کی جاتی۔ یہ وہ خاتمہ ہے جو اس جنگ کا ہوا جو آپ ۔ ہوا جو آپ کے قدیمی دشمنوں اور آپ کے درمیان ہوئی۔ وہ لوگ جو کہتے ہیں۔ اسلام تلوار کے ذریعہ پھیلا وہ سن لیں اگر کوئی شخص یہ کہلانے کا مستحق ہے کہ اس نے تلوار کے مقابلہ میں عفو سے کام لیا تو وہ محمد سلیم ہی ہے۔ اگر عمر بھر کے ظلموں اور دکھوں کو کسی نے بخش دیا تو وہ محمد سلیم ہی کی ذات تھی۔ میں امید کرتا ہوں کہ آئندہ ایسے مقدس وجود پر کوئی اعتراض کرنے کی بجائے اس کے مخالف بھی اس کی تقدیس کریں گے۔ اب آؤ ہم سب مل کر دعا کریں کہ آپس کا تفرقہ دور ہو اور آپس میں ایسی صلح کریں کہ ایک دوسرے کے حقوق نہ لیں بلکہ بھائی بھائی بن کر اور ایک دوسرے کے حقوق دیتے ہوئے صلح کریں۔ الفضل ۸۷۵ ۔ دسمبر (۱۹۴۴ء) فاطر: ۲۵ النحل : ٣٧ الاعراف: ۱۵۹ الاخلاص: ۲ تا ۵ البقرة: ۲۵۷ البقرة : ١٤ کو الانعام: 109 البقرة : 191 الاعراف: ۱۵۹ الانفال: ۵۹ الله زرقانی مؤلفه علامه محمد عبد الباقی جلد ۴ صفحه ۴۱ مطبوعہ مصر ۷ ۱۳۲ھ ا مسلم كتاب الحج باب فضل الصلوة بمسجدى مكة و مدينة شرح مواهب اللدنيه جلد ۲ صفحه ۳۰۲ طبع بار اول مطبع از هریه مصر