انوارالعلوم (جلد 10)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 579 of 700

انوارالعلوم (جلد 10) — Page 579

انوار العلوم جلد ۱۰ ۵۷۹ توحید باری تعالٰی کے متعلق آنحضرت کی تعلیم روسی اس کے لئے کوشش کر رہے ہیں۔ بات یہ ہے اس میں بہت بڑے فائدے ہوتے ہیں۔ جس حکومت کو دوسری حکومتیں تسلیم کر لیں ، اسے بین الاقوامی قانون کے فوائد حاصل ہونے لگ جاتے ہیں۔ رسول کریم میں تعلیم وہ پہلے انسان ہیں جنہوں نے تمام مذاہب کے حقوق کو تسلیم کیا اور یہ قرار دیا کہ سب مذاہب خدا کی طرف سے ہیں۔ ان مذاہب کی غلط باتوں سے اختلاف بھی کیا ان کا مقابلہ بھی کیا مگر ان کے ماننے والوں کے احساسات کا احترام کیا اور ان کے حقوق قائم کئے۔ یہ بہت بڑا حق تھا جو رسول کریم ملی ا ہم نے دوسرے مذاہب کے ماننے والوں کو دیا۔ ہے کوچه چوتھی تعلیم آپ نے یہ دی کہ جب کسی قسم کی بحث ہو تو گالیوں پر نہ اُتر آؤ۔ چنانچہ آتا بِ لَا تَسُبُّوا الَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ فَيَسُبُّوا اللَّهَ عَدُوا بِغَيْرِ عِلْمٍ - جب دوسری قوموں سے جھگڑا ہو تو وہ ہستیاں جنہیں تم نہیں مانتے، خواہ انہیں خدا کے مقابلہ میں پیش کیا جاتا ہو ۔ انہیں تم برا نہ کہو، ورنہ وہ بھی اس خدا کو گالیاں دیں گے جسے تم مانتے ہو ۔ اس طرح رسول کریم السلام نے سخت کلامی سے روکا ہے۔ پانچویں بات آپ نے یہ فرمائی کہ مذہب کے اختلاف کی وجہ سے کسی قوم پر حملہ نہیں کرنا چاہئے۔ رسول کریم میں سے پہلے سمجھا جاتا تھا جس قوم سے مذہبی اختلاف ہو اس پر حملہ کر کے اس کو تباہ کرنے کا حق حاصل ہے۔ لیکن رسول کریم میں ہم نے اس کے خلاف حکم دیا۔ چنانچہ خدا تعالیٰ نے آپ کے ذریعہ فرمایا - وَقَاتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَكُمْ وَلَا تَعْتَدُوا ، تم جنگ کر سکتے ہو ۔ مگر انہی سے جو تم پر حملہ آور ہوں۔ مذہب کے اختلاف کی وجہ سے کبھی کسی پر حملہ نہ کرنا۔ اسی طرح رسول کریم صلی ا ہم نے غیر مسلموں کو خریت عمیر عطا کی کہ خواہ کسی کا کوئی مذہب ہو اس وجہ سے کسی کو حق نہیں کہ اسے مارے یا نقصان پہنچائے۔ چھٹا سلوک آپ نے یہ کیا کہ تمام دنیا کے لئے ہدا ہدایت کا رستہ کھول دیا۔ پہلے کہا جاتا تھا کہ ہدایت صرف ہماری قوم کے لئے ہے ۔ مگر رسول کریم میں ہم نے سب کے لئے ہدایت کا دروازہ کھول دیا اور اپنی قوم اور دوسری قوموں میں کوئی فرق نہیں رکھا چنانچہ فرمایا ۔ انی رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا - 2 میں دنیا کی سب اقوام کے لئے رسول ہو کر آیا ہوں، سب کو ہدایت کا رستہ دکھا سکتا ہوں۔ XXXXXXXXXXX