انوارالعلوم (جلد 10) — Page 484
انوار العلوم جلد ۱۰ マンマ شهرور پورٹ اور مسلمانوں کے مصالح وہ ذلت کے جامے کو اُتار پھینکیں۔ اور اپنی موروثی عزت کو مضبوط ہاتھوں سے پکڑ لیں۔ ہاں مگر یاد رہے کہ رسول کریم مسلیمہ نے فرمایا ہے ۔ کہ تو جس سے بھی محبت کرتا ہے، اس سے بھی حدود کے اندر ہی محبت رکھ ۔ اور جس سے بغض رکھتا ہے اس سے بھی حدود کے اندر ہی بغض رکھ ۔ شرافت کا امتحان مخالفت ہی کے وقت میں ہوتا ہے۔ پس اپنے حقوق کے لئے پوری جد و جہد کریں۔ لیکن ایسے ذرائع اختیار نہ کریں جو دین اور دیانت کے خلاف ہوں۔ میں حیران ہوں کہ کیوں ان لوگوں کے منہ بند کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ جو مخالف خیالات رکھتے ہیں۔ ہمیں چاہئے کہ ہم ان کی سنیں اور اپنی سنائیں۔ خیالات کا اختلاف تو دنیا کی ترقی کی کلید ہے۔ پس اس سے گھبرانا نہیں چاہئے۔ اگر کوئی بد دیانتی کرتا ہے تو اپنی بد دیانتی کی سزا پائے گا۔ لیکن اگر وہ نیک نیتی سے ہمیں اپنے خیالات سنانا چاہتا ہے۔ تو اس کی مخالفت کر کے خواہ ہم حق پر ہی ہوں اپنے لئے نیکی کے دروا دروازے بند کر دیں گے۔ بجائے جنگ و جدل کے مسلمانوں کو چاہئے کہ ایک مستقل اور نہ ختم ہونے والی جد و جہد کو اختیار کریں۔ اور گالی کا جواب محبت سے اور سختی کا جواب نرمی سے دیں۔ تاکہ دنیا کو یہ معلوم ہو کہ ان کے اندر ایک ایسی طاقت ہے جسے بغض و عناد کی آندھیاں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتیں ۔ وہ اپنے نفوس پر اعتماد رکھتے ہیں اور مضبوط چٹانوں کی طرح ہیں جو ہر حالت میں اپنی جگہ قائم رہتی ہیں نہ کہ چھوٹے کنکروں کی طرح کہ جو تھوڑی سی ہوا پر اور ہم مچا دیتے ہیں۔ وَاخِرُ دَعَوْنَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ له خاکسار مرزا محمود احمد نہرو رپورٹ صفحہ ۱۸۱۷ نہرو رپورٹ صفحه ۹۵ نہرو رپورٹ صفحه ۲۵ نہرو رپورٹ صفحہ ۳۲ نہرو رپورٹ صفحہ ۲۸ سول اینڈ ملٹری گزٹ ۲ جنوری ۱۹۲۸ء صفحہ ۳