انوارالعلوم (جلد 10)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 420 of 700

انوارالعلوم (جلد 10) — Page 420

انوار العلوم جلد ۱۰ ۴۲۰ شهر ور پورٹ اور مسلمانوں کے مصالح سب سے بڑی دو بحری حکومتوں کے بیڑوں سے بڑا بیڑا بناتی تھی۔ لیکن آج اس وسیع حکومت کو ریاستہائے متحدہ کے مقابلہ سے پیچھے ہٹنا پڑا ہے۔ اور کل ہی کی بات ہے کہ ایک لیبر لیڈر نے تقریر میں کہا کہ کیا کوئی حکومت پاگل ہوئی ہے کہ خواہ مخواہ ریاستہائے متحدہ کو ناراض کر کے اپنے آپ کو مشکلات میں ڈال لیگی ۔ پس باوجود اس کامیاب تجربہ کے کس طرح کہا جا سکتا ہے کہ فیڈرل حکومت سے گورنمنٹ طاقت نہیں پاتی۔ ریاستہائے متحدہ کے علاوہ جنوبی افریقہ ، آسٹریلیا اور سوئٹزرلینڈ میں بھی اسی قسم کی حکومت ہے۔ گو آسٹریلیا اور ساؤتھ افریقہ کی حکومتوں پر انگریزی طرز حکومت کا اثر پڑا ہے اور سوئٹر رلینڈ نے ملک کے چھوٹا ہونے کے سبب سے بعض ایسے قوانین بنائے ہیں کہ وسیع ملک میں ان پر عمل نہیں ہو سکتا۔ مگر بہر حال یہ حکومتیں فیڈرل اصول پر ہیں اور کامیاب طور پر چل رہی ہیں۔ ان کے علاوہ ایک اور نئی حکومت ہے یعنی زیکو سلویکا جس میں نئی قسم کا تجربہ کیا گیا ہے۔ یعنی سارے ملک میں تو فیڈ ریشن نہیں ہے۔ لیکن رو تھینیا کے علاقہ کو ان لوگوں کے خوف کی وجہ سے کامل خود اختیاری حکومت دیدی گئی ہے جس کو کبھی مٹا نہ سکنے کا عہد زیکو سلو یکا نے کیا ہے۔ مسلمانوں کو کوئی اعتراض نہیں ہو سکتا اگر اسی طریق پر ہندو راضی ہو جائیں یعنی پانچوں مسلم صوبے فیڈریشن کے اصول پر ہندوستان سے ملحق رہیں۔ اور ہندو صوبے مضبوط مرکزی حکومت کے ماتحت رہیں۔ اور جس طرح رو تھینیا والوں نے یہ اقرار کیا تھا کہ وہ ان معاملات میں مرکزی پارلیمنٹ میں دوسرے صوبوں کے متعلق رائے نہ دیں گے جن امور میں کہ ان کے صوبے میں مرکزی حکومت دخل نہیں دیتی۔ (مگر زیکو سلویکا نے ان کے اس اقرار کے باوجود اپنے معاملات میں رائے دینے کا انہیں حق دیکر ایک بے نظیر وسعت حوصلہ کا ثبوت دیا ہے۔ اسی طرح مسلمان بھی شوق سے یہ عہد کر لیں گے کہ جو اختیارات مسلم صوبہ جات اپنے لئے محفوظ رکھیں گے ان میں ان صوبہ جات کے نمائندے دوسرے صوبوں کے کاموں میں دخل نہ دیں گے۔ ہندوستان کی فیڈریشن کیسی ہو گو یہ موقع نہیں کہ میں اس امر کے متعلق کچھ بیان کی اہو کروں کہ ہندوستان کی فیڈریشن کیسی ہو۔ لیکن چونکہ ممکن ہے بحث میں بعض نقائص کو لوگ پیش کریں۔ اس لئے میں یہ بھی کہہ دینا چاہتا ہوں کہ ہندوستان کے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہندوستان میں ریاستہائے متحدہ کا طریق زیادہ درست معلوم ہوتا ہے۔ کیونکہ وہ ملک بھی ہندوستان کی طرح وسیع ہے اور اس میں مختلف نسلیں اور