انوارالعلوم (جلد 10) — Page 389
انوار العلوم جلد ۔ ۳۸۹ نهر ور پورٹ اور مسلمانوں کے مصالح قلیل التعداد جماعتوں کی حفاظت کے لئے ایک دستاویز لکھی گئی جو تاریخ میں ” آٹھ دفعات" کے نام سے مشہور ہے اس کی دفعہ دو یہ ہے۔ قانون اساسی کی ان دفعات میں کوئی تبدیلی نہ ہو سکے گی جو تمام مذاہب کو یکساں حق اور آزادی عطا کرتے ہیں۔ اور سب شہریوں کو خواہ ان کا کوئی مذہب ہو۔ سرکاری عہدوں اور اعزازوں کا مستحق قرار دیتے ہیں۔ ۲۲ پھر دفعہ چار یہ ہے کہ :۔ تمام باشندگان نیدرلینڈ اس طرح برابر کے حقوق حاصل کر کے تمام ایسے تجارتی اور دوسرے حقوق پر یکساں دعوئی رکھیں گے ، جن کی ان کے حالات اجازت دیتے ہیں۔ اور کوئی روک یا مشکل ان کے راستہ میں نہ ڈالی جائے گی۔ جس سے دوسری قوم زیادہ فائدہ حاصل کرلے ۔ ۲۳۹ چونکہ اُس وقت تک صرف مذہب ہی اختلاف کا موجب سمجھا جاتا تھا۔ اس لئے اسی کا ذکر اس معاہدہ میں کیا گیا تھا۔ گو بعد میں ثابت ہوا کہ اکثریت اقلیت کو تباہ کرنے کے لئے اور ذرائع بھی ایجاد کر لیتی ہے۔ چنانچہ نیدرلینڈ میں فلیمنگ زبان کو دبا کر جو اقلیت کی زبان تھی، اقلیت کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ اس کے بعد ۱۸۳۰ء میں یونان کی حکومت کے قیام کے وقت ۱۸۷۳ء میں جزائر آیونین کی علیحدگی کے وقت ۱۸۵۶ء میں رومانیہ کی علیحدگی کے وقت کانگرس آف برلن میں ۱۸۷۸ء میں سردیا مانٹینگرو اور بلغاریہ کے علاقوں کے متعلق اقلیتوں کی حفاظت کی ضرورت کو تسلیم کیا گیا اور ایسے قوانین تجویز کئے گئے کہ اقلیتوں کے حقوق تلف نہ ہو سکیں۔ جنگ عظیم کے بعد یورپ میں نئی تبدیلیاں ہو ئیں تو پولینڈ، تھیونیا، لٹویا، استھونیا آسٹریا ہنگری رومانیا زکو سلویکا (CZECHOSLOVAKIA) یوگوسلیویا (YUGOSLAVIA) سے خاص معاہدات لئے گئے ، جن کا نام معاہدات متعلق اقلیت ہے۔ ان معاہدات میں اس امر کی پوری کوشش کی گئی ہے۔ کہ اقلیتوں کے حقوق اکثریتوں کے دست تصرف سے محفوظ رہیں۔ اوپر کے واقعات سے معلوم ہوتا ہے۔ کہ اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت صدیوں سے زیر بحث ہے اور اقوام عالم اس کی اہمیت کو تسلیم کر چکی ہیں۔ اور اس وقت عام طور پر یہا امر