انوارالعلوم (جلد 10) — Page 335
انوار العلوم جلد ۱۰ ۳۳۵ اظهار حقیقت گزارہ ہی ان لوگوں کے چندوں پر چلتا ہے ورنہ ان کے اپنے ہم عقیدہ معدودے چند آدمی ہیں۔ پھر میں پوچھتا ہوں کہ کیا مولوی صاحب اس فتوی کو جو انہوں نے ہم پر چسپاں کیا ہے کچھ جو انہوں نے اور لوگوں پر بھی چسپاں کریں گے۔ اگر وہ اس کے لئے تیار ہیں تو سنیں کہ حضرت عائشہ کا وہی مذہب ہے جو میرا ہے ۔ وہ فرماتی ہیں ۔ قُولُوا إِنَّهُ خَاتَمَ النَّبِيِّنَ وَلَا تَقُولُوا لَا نَبِيَّ بعده ، یہ تو کہو کہ رسول کریم مسلم خاتم البين البین ہیں۔ ں۔ مگر مگر یہ یہ نہ کہو کہ آپ کے کے بعد بعد کوئی اور نبی نہیں۔ اب مولوی صاحب یہ فرمائیں کہ کیا حضرت عائشہ اللہ کی نسبت بھی وہ یہ اعلان کریں گے کہ وہ خاتم النبین کی منکر منکر تھیں اور لا نَبِيَّ بَعْدَہ کہنے سے منع کر کے جو خاتم النبین کہنے کی تعلیم دی ہے یہ محض نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ ذَلِكَ لوگوں کو دھوکا دیا ہے ۔ مولوی صاحب نے اپنی کتاب "النبوۃ فی الاسلام" میں اس احتمال کو تسلیم کر لیا ہے کہ یہ قول حضرت عائشہ ان کا ہو سکتا ہے لیکن یہ کہا ہے کہ اس صورت میں یہ قول ان کا مردود ہو گا۔ مگر یہ فتوئی نہیں دیا کہ میں پھر حضرت عائشہ ان کو دھوکا باز کہوں گا۔ اور کہوں گا کہ خاتم النبین کہنے میں وہ لوگوں کو دھوکا دے رہی تھیں۔ اسی طرح کیا مولوی صاحب ان بیسیوں بزرگان اسلام کو جنہوں نے غیر تشریعی نبوت کا دروازہ کھلا تسلیم کیا ہے ختم نبوت کا منکر قرار دیں گے اور سب کی نسبت یہ اعلان کریں گے کہ وہ دھوکا باز تھے اور لوگوں کو فریب دے رہے تھے۔ اور تو خیر میں پوچھتا ہوں کہ مولوی محمد قاسم صاحب نانوتوی بانی مدرسه دیو بند جنہوں نے اپنے متعدد رسالوں میں غیر تشریعی نبوت کو جائز قرار دیا ہے کیا مولوی صاحب ان کی نسبت یہ اعلان کریں گے کہ وہ ختم نبوت پر ایمان لانے کے دعوی میں جھوٹے تھے اور دنیا کو فریب دے رہے ہیں۔ اگر باوجود ان تشریحات کے مولوی صاحب ان کو دھوکا باز نہیں کہتے بلکہ نہیں کہہ سکتے تو پھر اس عقیدہ کی بناء پر مولوی صاحب مجھے اور باقی احمدی جماعت کو دھوکا باز کس طرح کہہ رہے ہیں اور کیا ان کا یہ فعل خود دھوکا نہیں۔ اور اس وجہ سے نہیں کہ وہ اصل میں یہ چاہتے تھے کہ رسول کریم میں ایم کی وہ عظیم الشان خدمت جو ۱۷۔ جون کے جلسوں کی شکل میں ظاہر ہوئی مجھ سے اور میرے احباب کے ذریعہ سے نہ ہو ۔ گویا ان کا دل میرے کینہ سے اس قدر بھرا ہوا ہے کہ وہ اس کو تو پسند کر لیتے ہیں کہ رسول کریم ملی ایم کی عظمت کے اظہار کے لئے