انوارالعلوم (جلد 10) — Page 329
انوار العلوم جلد ۱۰ ۳۲۹ اظهار حقیقت أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ - هُوَ النَّاصِرُ - کیا مولوی محمد علی صاحب اور ان کے دیانت سے کام لے رہے ہیں رفقاء مولوی محمد علی مولوی محمد علی صاحب کے نزدیک غیر احمدی ختم نبوت کے منکر ہیں میاوری ہیں صاحب کے رفقاء نے سترہ جون کے جلسہ کی کامیابی کے آثار شروع سے محسوس کر کے یہ تہیہ کر لیا تھا کہ وہ اس کی مخالفت کریں گے اور یہ ان کی دیرینہ عادت ہے۔ وہ ہر اُس تحریک کی جو میری طرف سے ہو مخالفت کرنا اپنے لئے ضروری سمجھتے ہیں کیونکہ ان کے نزدیک اگر احمدی جماعت سے کوئی نیک کام ہو گا تو لوگ اس طرف متوجہ ہو جائیں گے اور اس سے ان کے کام کو نقصان پہنچے گا۔ چنانچہ جب پچھلے سال رسول کریم ملی کی عزت کی حفاظت کے لئے تمام ہندوستان میں جلسے کئے گئے تھے تو اُس وقت بھی غیر مبالعین نے ان جلسوں میں شمولیت سے اجتناب کیا تھا اور ان کے بعض افراد نے بیان کیا تھا کہ ہمیں ہمارے مرکز نے ان میں حصہ لینے سے روکا ہے۔ چنانچہ سوائے دو چار جگہوں کے جہاں سے کہ غیر مبالعین نے اپنے طور پر ان جلسوں میں شمولیت اختیار کی بحیثیت قوم مولوی صاحب کے رفقاء ان جلسوں میں شامل ہونے سے مجتنب رہے اور اس کی وجہ صرف یہ تھی کہ اس تحریک کا بانی میں تھا اور ان لوگوں کے نزدیک میری تحریکات میں حصہ لینا درست نہ تھا۔ حالانکہ جو وجہ وہ اب بتاتے ہیں وہ اس وقت موجود نہ تھی کیونکہ