انوارالعلوم (جلد 10)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 313 of 700

انوارالعلوم (جلد 10) — Page 313

انوار العلوم جلد ۱۰ ساسم دین کی راہ میں قربانی سے نہ گھبراؤ اعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّجِيمِ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُةَ وَ نُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ - هُوَ النَّاصِرُ - دین کی راہ میں قربانی سے نہ گھبراؤ ) تحریر فرموده رموده ۲۳ جون (۶۱۹۲۸ برادران ! آپ لوگوں نے دیکھ لیا ہے کہ کس طرح اللہ تعالی کے فضل ۔ سے دشمنوں کی انتہائی مخالفت کے باوجود رسول کریم میں تعلیم کے حالات کے متعلق جو جلسے کئے گئے تھے وہ تمام ہندوستان میں کامیاب ہوئے ہیں اور ہر غیر متعصب انسان نے ان کے فوائد کو تسلیم کر لیا ہے۔ آپ لوگوں نے یہ بھی دیکھ لیا ہے کہ غیر مبائعین جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ وابستگی ظاہر کرتے ہیں اور رسول کریم میں اللہ کی محبت کا دعوی کرتے ہیں، انہوں نے (باستثناء بعض صاحبان کے) کس جد وجہد سے ہماری نہیں بلکہ رسول کریم میم کی تائید میں جلسوں کی مخالفت کی ہے۔ اس سے آپ کو ایک طرف تو یہ معلوم ہو گیا ہو گا کہ اللہ تعالی خود اپنے فضل سے ہماری مدد کرتا ہے اور دوسری طرف یہ بھی معلوم ہو گیا ہو گا کہ غیر مبالغین ہماری مخالفت میں اس قدر بڑھ گئے ہیں کہ ہمیں نقصان پہنچانے کے لئے یہ خدا اور رسول کی مخالفت سے بھی نہیں رکیں گے ۔ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ اے برادران ! ان حالات میں آپ لوگوں پر جو ذمہ داری عائد ہوتی ہے اسے آپ نظر انداز نہیں کر سکتے۔ حالات بتا رہے ہیں کہ اعلیٰ سے اعلیٰ نیکی کے کام میں بھی آپ کے راستہ میں کانٹے بچھائے جائیں گے اور بد سے بد تر سلوک روا رکھا جائے گا۔ اور آپ کا یہ امید کرنا کہ جس مقصد کے لئے آپ کھڑے ہوئے ہیں، اس کی ذاتی خوبصورتی لوگوں کے دلوں کو اپنی طرف کھینچ لے گی درست نہیں۔ بے شک شریف الطبع لوگ آپ کا ساتھ