انوارالعلوم (جلد 10) — Page 217
انوار العلوم جلد ۱۰ ۲۱۷ جامعہ احمدیہ کے افتتاح کے موقع پر خطاب فِي الدِّينِ وَلِيُنْذِرُوا قَوْمَهُمْ إِذَا رَجَعُوا إِلَيْهِمْ لَعَلَّهُمْ يَحْذَرُونَ میرے نزدیک ان آیتوں کو لکھ کر کالج میں لگا دینا چاہئے تاکہ طالب علموں کی توجہ ان کی طرف رہے۔ اور انہیں معلوم رہے کہ ان کا مقصد اور مدعا کیا ہے۔ اس کے بعد میں تمام دوستوں سے جو یہاں جمع ہوئے ہیں، خواہش کرتا ہوں کہ میرے ساتھ مل کر اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ اس جامعہ میں برکت دے۔ اور ان طالب علموں کے لئے جن سے ہماری بہت سی امیدیں وابستہ ہیں ، جن کے چہروں سے ہم اپنا مستقبل پڑھتے ہیں ، انہیں اس سفر میں جو ماریشس اور امریکہ جانے والے مبلغوں سے بھی لمبا ہے کیونکہ یہ چند دن کا سفر ہے مگر ان کا زندگی بھر کا بلکہ اس زندگی سے بعد کا بھی سفر ہے، اس میں خدا تعالیٰ ان کا حامی اور ناصر ہو اور انہیں توفیق عطا کرے کہ جو مقصد اور مدعا انہوں نے اس کے حکم کے ماتحت چنا ہے اور اور حکم بھی وہ ہے۔ آخری حکم ہے اور جس کے بعد کوئی حکم نازل نہیں ہو گا اس میں کامیاب کرے۔ جو (الفضل ۱۳۔ اگست ۱۹۲۸ء) الانفال: ۱۸ ال عمران : ۱۰۵ التوبة : ١٢٢