انوارالعلوم (جلد 10)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 170 of 700

انوارالعلوم (جلد 10) — Page 170

انوار العلوم جلد ۱۰ ۱۷۰ حضرت مسیح موعود کے کارنامے حضرت مسیح کے ذریعہ سے ان کو انتہائی درجہ کی نرمی کی تعلیم دی تاکہ ان کی خشونت کم ہو ، ور نہ اس تعلیم پر ہر موقع پر ہرگز عمل نہیں ہو سکتا۔ اس موقع پر مجھے مصر کا ایک واقعہ یاد آگیا ہے۔ کہتے ہیں ایک پادری صاحب وعظ کیا کرتے تھے۔ دیکھو مسیح نے کیسی اعلیٰ تعلیم دی ہے۔ وہ کہتے ہیں اگر کوئی تمہارے ایک گال پر طمانچہ مارے تو دوسرا بھی اس کی طرف پھیر دو۔ ایک دن مجمع میں سے ایک مصری نے نکل کر پادری صاحب کے منہ پر ایک طمانچہ رسید کر دیا۔ پادری صاحب اس پر بہت غصے ہوئے اور اسے مارنے کے لئے آگے بڑھے۔ اس مصری مسلمان نے کہا کہ مسیح کی تعلیم پر عمل کرتے ہوئے تو تمہیں دوسرا گال بھی میری طرف پھیرنا چاہئے تھا تاکہ میں اس پر بھی طمانچہ ماروں۔ پادری صاحب نے جواب دیا کہ نہیں اس وقت تو میں مسیح کی تعلیم پر نہیں بلکہ اسلام کی تعلیم پر عمل کرونگا ورنہ تم لوگ بہت دلیر ہو جاؤ گے ۔ پس جیسا کہ عقل بناتی ہے اور جیسا کہ مسیحی لوگوں کا طریق عمل بتایا ہے اس تعلیم پر ہمیشہ عمل نہیں ہو سکتا۔ غرض حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ثابت کیا کہ حضرت مسیح کی تعلیم نا مکمل ہے اور اس پر ہر وقت اور ہر زمانہ میں عمل نہیں کیا جا سکتا اس کے مقابلہ میں آپ نے بتایا کہ قرآن کی تعلیم کامل ہے اور ہر زمانہ اور ہر وقت کیلئے ہے۔ (۵) پانچویں غلطی حضرت مسیح علیہ السلام کے واقعہ صلیب کے متعلق تھی۔ جس میں مسلمان اور یہود اور عیسائی سب مبتلا تھے۔ مسلمان کہتے تھے یہود نے حضرت مسیح کی بجائے کسی اور کو صلیب پر لٹکا دیا تھا۔ اور انہیں خدا نے آسمان پر اٹھا لیا تھا۔ یہود اور عیسائی کہتے تھے کہ حضرت مسیح کو ہی صلیب پر لٹکا کر مار دیا گیا تھا۔ مسلمانوں کے خیال کو تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس طرح رو کیا کہ فرمایا :۔ حضرت مسیح کی بجائے کسی اور کو صلیب پر لٹکانا صریح ظلم تھا۔ اور اگر اس شخص کی مرضی سے لٹکایا گیا تھا تو اس کا ثبوت تاریخ میں ہونا چاہئے۔ پھر اگر مسیح کو خدا نے آسمان پر اٹھا لینا تھا۔ تو کسی اور غریب کو صلیب پر چڑھانے کی ضرورت ہی کیا تھی ؟ پس یہ غلط ہے کہ مسیح کی جگہ کسی اور کو صلیب پر لٹکایا گیا۔ اور یہ بھی کہ انہیں آسمان پر اٹھا لیا گیا۔ دو دوسری طرف آپ نے یہود اور مسیحیوں کی کی بھی تردید کی کہ مسیح صلیب پر مر گیا تھا اور ثابت کیا کہ حضرت مسیح کو صلیب سے زندہ اتار لیا گیا تھا اور اس طرح خدا نے ان کو لعنتی موت سے بچالیا۔