انوارالعلوم (جلد 10)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 138 of 700

انوارالعلوم (جلد 10) — Page 138

انوار العلوم جلد ۱۰ ۱۳۸ لینے اور ان کی ہمت ظاہر کرنے کیلئے ہوتی ہے۔ حضرت مسیح موعود کے کارنامے (۵) پانچویں جبیزی وحی ۔ یہ وحی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہام سے معلوم ہوتی ہے۔ میں اس الہام کے الفاظ کے مطابق اس کا نام جبیزی وحی رکھتا ہوں۔ اس کی تفصیل یہ ہے کہ جس طرح کامل مومن کا مقصد خدا تعالیٰ کے قرب کا حصول ہوتا ہے وہ اس قرب کے حصول کے ذریعہ کی تعیین نہیں کرتا۔ بعض ناقص لوگ اس جدوجہد میں ایک نفسانی خواہش کو بھی ساتھ رکھتے ہیں کہ یہ قرب اس طرح حاصل ہو کہ ہمیں الہام ہو جائے اور الہام کی خواہش بھی قرب کے لئے نہیں بلکہ بڑائی اور درجہ کے حصول کے لئے ہوتی ہے۔ ایسی صورت میں ان لوگوں کی بڑھی ہوئی خواہش کو دیکھ کر کبھی اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے انہیں بھی الہام کر دیتا ہے۔ جس طرح کھانا کھاتے وقت کوئی کتا آ جاتا ہے تو اس کے آگے بھی آدمی روٹی کا ٹکڑایا بوٹی پھینک دیتا ہے۔ اس قسم کا الهام در حقیقت ایک سخت آزمائش ہوتا ہے جو بسا اوقات ٹھوکر کا موجب ہوتا ہے۔ جبیز چونکہ سوکھے ٹکڑے کو کہتے ہیں اس لئے اس مناسبت اس وحی کانام کا نام جیزی ی و وحی رکھا گیا ہے۔ (1) چھٹی قسم وحی کی وہ ہے جو ایسے غیر مومن کو ہوتی ہے جو اپنی فطرت میں سعادت رکھتا ہو۔ اس کا نام میں نے ارشادی وحی رکھا ہے یعنی ہدایت کی طرف راہنمائی کرنے والی۔ (۷) ساتویں قسم وحی کی طفیلی وحی ہے۔ کہ کفار اور بدکاروں کو ارشاد کے طور پر نہیں بلکہ ان پر حجت تمام کرنے کیلئے ہوتی ہے۔ اس کا نام میں نے طفیلی وحی رکھا ہے کیونکہ یہ اس لئے ہوتی ہے کہ انبیاء کی صداقت کے لئے ایک ثبوت ہو۔ سے یہ سب آسمانی وحی کی قسمیں ہیں۔ (ب) شیطانی الهام ۔ جیسا کہ میں اوپر بتا آیا ہوں بعض شیطانی الهام بھی سچے ہوتے ہیں۔ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ الا إِلَّا مَنْ خَطِفَ الْخَطْفَةَ فَأَتْبَعَةَ شَهَابٌ ثاقب الله یعنی آسمانی امور جب دنیا میں ظاہر ہونے لگتے ہیں تو شیطان بھی ان میں سے کچھ اچک کر اپنے ساتھیوں کو پہنچا دیتا ہے۔ اور گو اس کے بطلان کا سامان اللہ تعالی پیدا کر دیتا ہے لیکن ارواح خبیثہ سے تعلق رکھنے والوں کی بعض بعض باتیں بھی کبھی بچی نکل آتی ہیں۔ حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں کہ ایسی خواہیں یا نظارے اگر اتفاقاً کبھی بچے بھی نکل آئیں تو ان میں ہیت اور شوکت نہیں ہوتی اور نامکمل سے اور مبہم سے ہوتے ہیں۔ ۱۴