انوارالعلوم (جلد 10) — Page 108
انوار العلوم جلد 10 ١٠٨ تقریر دلپذیر ( اس موقع پر مولانا مولوی عبد الماجد صاحب پروفیسر عربی بھاگلپور کالج نے وعدہ کیا کہ یہ کتاب وہ لکھیں گے) یہ ایک نہایت ہی اہم کام ہے لیکن اس کے علاوہ ایسی کوشش کی بھی ضرورت ہے جس کے ذریعہ سے رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے متعلق مسلمانوں میں جو تھوڑی بہت بیداری پیدا ہوئی ہے اسے قائم رکھا جائے اس کے لئے زیادہ آدمیوں کی ضرورت ہے۔ تجویز یہ ہے کہ ۲۰۔ جون کے دن جب کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی عزت کی حفاظت کرنے والے شخص کو سزا دی گئی تھی سارے ہندوستان میں تین مضامین پر تقریریں ہوں (۱) رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بنی نوع انسان کے لئے کیا کیا قربانیاں کیں۔ (۲) رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی پاکیزہ زندگی یعنی کسی طرح آپ نے نبیوں بلکہ نبیوں کے سردار والی زندگی بسر کی۔ (۳) آپ نے بنی نوع انسان پر کیا احسان کیا ہے۔ ان مضامین پر تقریریں کرنے والے بہت سے آدمیوں کی ضرورت ہے۔ ہر جگہ کے تعلیم یافتہ احمدی احباب کو چاہئے کہ اپنے نام پیش کریں کم از کم ایک ہزار آدمی کی ضرورت ہے جو جنوری میں ہی اپنے نام پیش کر دیں تاکہ چھ ماہ کے عرصہ میں ان کو تیار کیا جائے۔ اس کے لئے تمام ہندوستان کے ہر علاقہ کے احمدیوں کو تیاری کرنی چاہئے تا کہ جون کو تمام ہندوستان میں یہ لیکچر کامیابی سے ہوں۔ ا آل عمران : ۱۹۷ ۲۰۱۲ تذکرہ صفحہ ۳۱۲۔ ایڈیشن چهارم تذکرہ صفحہ ۱۲۶ تا ۱۳۸۔ ایڈیشن چهارم تذکرہ صفحہ ۷۸۱۔ ایڈیشن چهارم ه تاریخ احمدیت جلد سوم صفحه ۲۹۳ تا ۲۹۶ مسلم كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ وَالْآدَابِ بَابُ النَّهْي عَنْ قَوْلِ هَلَكَ النَّاسُ الكهف : ۹۷۲۹۵ براہین احمدیہ حصہ پنجم صفحه ۱۱۸-۱۳۵ روحانی خزائن