انوارالعلوم (جلد 10) — Page 84
انوار العلوم جلد 10 حقیقت پہنچادی جائے تاکہ مسلمانوں میں ایک مضبوط جماعت پیدا ہو جائے۔ تقریر و پذیر پچھلے سال مالی حالت بہت کمزور تھی مگر جماعت نے مجلس مشاورت پر جو وعدہ کیا اسے بڑی دیانتداری سے پورا کیا اور یک لخت اس طرح ترقی ہوئی کہ بہت کچھ کمی پوری ہو گئی گو سال کے آخری مہینہ میں کمی رہی۔ شاید اس کی وجہ یہ ہو کہ 9 مہینے کے بعد دوستوں کو وعدہ بھول گیا مگر مؤمن جو وعدہ کرتا ہے اسے کبھی نہیں بھولا کرتا۔ جماعت کو چاہئے کہ ہر وقت دین کے لئے قربانی کرنے کے لئے تیار رہے اور اپنا قدم آگے ہی آگے بڑھائے اگر یہی جوش جاری رہے جو اس سال دکھایا گیا ہے تو ایک دو سال کے اندر تمام فنڈز کے قرضے دُور ہو سکتے ہیں اور ایسی سہولت پیدا ہو سکتی ہے کہ چندہ خاص لینے کی ضرورت ہی باقی نہ رہے۔ اس سال ریز روفنڈ کے قیام کی تجویز کی گئی تھی مگر جماعت نے اس کی طرف بہت کم توجہ کی ہے اور بہت تھوڑی رقمیں آتی ہیں اتنی بھی نہیں جو ہنگامی بوجھ کو برداشت کر سکتیں۔ ساری رقم دس ہزار کے قریب جمع ہوئی اور اس سے زیادہ ٹریکٹوں، اشتہاروں اور مبلغوں کے دوروں پر خرچ ہو گئی اس طرح ریز و فنڈ کی تحریک آئندہ کے لئے ریز رورہ گئی۔ امید ہے دوست اب اس کی طرف توجہ کریں گے تاکہ یہ فنڈ قائم ہو جائے۔ ہیں اس سال تبلیغی کام جو بیرونی ممالک میں ہوا اس میں مسلم پولیٹیکل لیگ لنڈن کا قیام خاص طور پر قابل ذکر ہے۔ میں نے یہ دیکھ کر کہ مسلمانوں کے حقوق اور مطالبات انگریزی قوم سے مخفی احمدی مبلغوں کو لندن میں مسلم پولیٹیکل لیگ قائم کرنے کا حکم دیا ہے جو قائم ہو گئی اور اس نے اپنا کام شروع کر رکھا ہے۔ اسی طرح ایک دوست کو ولایت میں پولیٹیکل کام کرنے کی خدا تعالیٰ نے توفیق دی۔ اگرچہ وہ پنجاب کو نسل کے مسلمان ممبروں کی طرف سے گئے تھے مگر ان کا تعلق ہماری جماعت سے ہے اور انہوں نے بہت کام کیا ہے وہ چوہدری ظفر اللہ خان صاحب ہیں ان کو خدا تعالیٰ نے مسلمانوں کے حقوق کے متعلق ولایت میں کام کرنے کی توفیق بخشی۔ اس سال انگلستان میں ایسے لوگ مسلمان ہوئے ہیں جو علمی لحاظ سے خاص حیثیت رکھتے ہیں۔ اور ایسے ہی اور لوگ سلسلہ کے متعلق واقفیت حاصل کر رہے ہیں ان میں سے کئی ایک تیار ہیں کہ داخل سلسلہ ہو جائیں۔ امریکہ میں بھی بہت اچھا کام ہوا ہے۔ وہاں کے مبلغ محمد یوسف خان صاحب ابھی واپس آئے ہیں۔ امریکہ میں کئی جگہ مشن قائم ہو گئے ہیں۔ کل ہی ایک امریکن کا خط آیا ہے جس نے لکھا ہے