انوارالعلوم (جلد 10) — Page 65
انوار العلوم جلد 10 ۶۵ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ تقریر دلپذیر فرموده مورخه ۲۷ دسمبر۱۹۲۷ء) تقریر دلپذیر سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے حسب ذیل آیات پڑھیں: لا يَغُرَّنَّكَ تَقَلَّبُ الَّذِينَ كَفَرُوا فِي الْبِلادِ مَتَاعٌ قَلِيلٌ ثُمَّ مَأْوَاهُمْ جَهَنَّمُ وَ بِئْسَ الْمِهَادُ لَكِنِ الَّذِينَ اتَّقَوْا رَبَّهُمْ لَهُمْ جَنْتُ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهُرُ خَلِدِينَ فِيهَا نُزُلاً مِّنْ عِنْدِ اللَّهِ وَ مَا عِنْدَ اللَّهِ خَيْرٌ لِلْأَبْرَارِ وَإِنَّ مِنْ أَهْلِ الْكِتٰبِ لَمَنْ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكُمْ وَ مَا أُنْزِلَ إِلَيْهِمْ خَشِمِينَ لِلَّهِ لَا يَشْتَرُونَ بِآيَتِ اللَّهِ ثَمَنًا قَلِيلاً أولَئِكَ لَهُمْ أَجْرُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ إِنَّ اللَّهَ سَرِيعُ الْحِسَابِ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اصْبِرُوا وَصَابِرُوا وَرَابِطُوا وَاتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ ) ان آیات کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا مجھے نہایت افسوس ہے کہ اس دفعہ منتظمین جلسہ کی غلطی اور شدید غلطی کی وجہ سے جلسہ گاہ ایسی تنگ بنائی گئی ہے کہ باوجود اس کے کہ لوگ انتہائی تنگی سے بیٹھے ہوئے ہیں پھر بھی بہت سے لوگ ابھی دروازوں میں کھڑے ہیں اور بہت سے دروازوں سے باہر دُور تک باہر کھڑے نظر آرہے ہیں اور بہت سے جگہ نہ ملنے کی وجہ سے واپس لوٹے جا رہے ہیں۔ میں تعجب کرتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس الہام کے با وجود کہ ”میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا" کے جلسہ گاہ بنانے والوں کو یہ کیوں خیال نہ آیا کہ اس سال لوگ گزشتہ سالوں کی نسبت زیادہ آئیں گے۔ پچھلے سالوں میں یہ طریق رہا۔ ہے کہ ہر سال پہلے سال کی نسبت جلسہ گاہ کو بڑھا دیا جاتا تھا اور ہزار پندرہ سو آدمیوں کی پہلے سال