اصحاب احمد (جلد 1)

by Other Authors

Page 146 of 293

اصحاب احمد (جلد 1) — Page 146

**6 144 <mark>صاحب</mark> مرحوم نے مجھے سنایا تھا اور <mark>ان</mark>ہوں نے تصدیق کیا تھا۔* فیصلہ اپیل بمقدمه <mark>کر</mark>م دین : ملک <mark>صاحب</mark> فرماتے تھے: * ** جب <mark>کر</mark>م دین تھیں والے نے حضور پر گورد<mark>اس</mark>پور میں کتاب مواهب الرحمن کی تحریر کی بناء پر دعوی ہتک عزت کیا ہو اتھا۔تو حضور نے ایک الہام شائع کیا تھا ” والعاقبة للمتقين۔اور تشریح یہ فرمائی تھی کہ یہ گورد<mark>اس</mark>پور کے مقدمات کے متعلق معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعا<mark>لی</mark>ٰ <mark>ان</mark>جام کار ہم کو فتح دے گا۔<mark>لی</mark>کن <mark>اس</mark> مقدمہ میں ہندو مجسٹریٹ نے حضور کو پ<mark>ان</mark>صد روپیہ جرم<mark>ان</mark>ہ کی سزا دے دی۔وہ جرم<mark>ان</mark>ہ تو خیر <mark>اس</mark>ی وقت ادا ہو گیا۔مگر <mark>اس</mark> کے جلد ہی بعد حضور کو ایک اور فوجداری مقدمہ میں جو جہلم میں حضور کے خلاف دائر تھا جہلم ج<mark>ان</mark>ا پڑا۔امرتسر کے سٹیشن پر ہم حضور کو ملنے گئے۔میاں عزیز اللہ <mark>صاحب</mark> وکیل نے حضورڑ کو کہا کہ لوگ ہمیں بہت تنگ <mark>کر</mark>تے ہیں اور <mark>کہتے</mark> ہیں ( کہ ) مقدمہ میں بربیت نہ ہوئی سزا ہوگئی الہام غلط ہو گئے۔<mark>اس</mark> پر حضور نے نہایت بے تکلفی سے مگر ایک ایسی معصوم آواز سے جو <mark>اس</mark> وقت سے <mark>اس</mark> وقت تک میرے ک<mark>ان</mark>وں میں گونج رہی ہے اور وہ <mark>ان</mark>داز ایک وجد کی کیفیت پیدا <mark>کر</mark>تا ہے <mark>اس</mark> <mark>قدر</mark> فرمایا۔یہ شتابکار لوگ ہیں <mark>ان</mark> کو <mark>ان</mark>جام دیکھنا چاہئے۔کہنے کو یہ چند لفظ تھے مگر مجھ پر جو <mark>ان</mark> کا <mark>اثر</mark> ہے وہ بس میرا دل ہی ج<mark>ان</mark>تا ہے۔<mark>اس</mark> کیفیت کو بی<mark>ان</mark> <mark>کر</mark>نے کو الفاظ کافی نہیں ہو سکتے۔مقدمہ مندرجہ بالا کا جب اپیل سیشن کورٹ امرتسر میں <mark>ہوا</mark> <mark>اس</mark> وقت مسٹر اے۔ای ہری <mark>صاحب</mark>۔۔A۔E۔Hurry) امرتسر کے سیشن جج تھے۔<mark>ان</mark>ہوں نے تاریخ پیشی سے پہلے مسل کو سُنا اور <mark>اس</mark> میں سے کتاب مواہب الرحمن کے متنازعہ حصہ اور <mark>حضرت</mark> اقدس اور <mark>مولوی</mark> <mark>کر</mark>م دین <mark>صاحب</mark> کے بی<mark>ان</mark>ات کا ترجمہ <mark>کر</mark>نے کا حکم دیا۔اور یہ بھی خاص طور پر حکم دیا کہ <mark>اس</mark> اپیل میں <mark>مولوی</mark> <mark>کر</mark>م دین مستغیث کو بھی نوٹس حاضری دیا جاوے۔خطوط وحد<mark>ان</mark>ی والے الفاظ میری طرف سے ہیں۔(مؤلف) ** 6 م<mark>کر</mark>م <mark>مرزا</mark> عبدالحق <mark>صاحب</mark> ایڈووکیٹ ( سابق امیر جماعت ہائے گورد<mark>اس</mark>پور حال پبلک پر<mark>اس</mark>یکیوٹر سرگودھا) بی<mark>ان</mark> فرماتے ہیں کہ ملک مولا بخش <mark>صاحب</mark> <mark>کر</mark>م دین بھیں والے کی اپیل کا واقعہ ہمیشہ بڑا مزہ لے <mark>کر</mark> سنایا <mark>کر</mark>تے تھے۔<mark>اس</mark> وقت وہ سیشن جج امرتسر ( جو<mark>ان</mark> دنوں ڈویژنل جج امرتسر کہلاتا تھا اور گورد<mark>اس</mark>پور <mark>اس</mark> کے اختیار سماعت میں تھا) کے ریڈر تھے۔(مؤلف)