آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات

Page 179 of 520

آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات — Page 179

انحضرت پر ہونے والے اعتراضات کے جوابات 179 باب چهارم علماء یہود و نصاری سے علمی معاونت لینے اور امی نہ ہونے کا الزام اللہ تعالی نے آنحضور کو النبی الامی کا خطاب دیا ہے۔بعض مخالفین نے یہ الزام لگایا ہے کہ آپ علماء یہودو نصاری سے علمی معاونت لیتے تھے اور یہ کہ آپ آئی نہ تھے۔اس الزام کی حقیقت بیان کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام براہین احمدیہ میں تحریر فرماتے ہیں:۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اُمی ہونا عربوں اور عیسائیوں اور یہودیوں کی نظر میں ایسا بدیہی اور یقینی امر تھا کہ اس کے انکار میں کچھ دم نہیں مار سکتے تھے بلکہ اسی جہت سے وہ تو ریت کے اکثر قصے جو کسی خواندہ آدمی پر مخفی نہیں رہ سکتے بطور امتحان نبوت آنحضرت پوچھتے تھے اور پھر جواب صحیح اور درست پا کر ان فاش غلطیوں سے مبرا دیکھ کر جو تو ریت کے قصوں میں پڑ گئے ہیں وہ لوگ جو ان میں راسخ فی العلم تھے بصدق ولی ایمان لے آتے تھے جن کا ذکر قرآن شریف میں اس طرح پر درج ہے:۔وَلَتَجِدَنَّ اقْرَبَهُمْ مَوَدَّةً لِلَّذِينَ آمَنُوا الَّذِينَ قَالُوا إِنَّا نَقَرَى ذَلِكَ بان مِنْهُمْ قِسْنُسِيْنَ وَرَهْبَانًا وَإِنَّهُمْ لَا يَسْتَكْبِرُونَ وَ إِذَا سَمِعُوا مَا أنْزِلَ إِلَى الرَّسُولِ تَرى أَعْيُنَهُمْ تَفِيضُ مِنَ الدَّمَعَ مِمَّا عَرَفُوا مِنَ الْحَيُّ يَقُولُونَ رَبَّنَا أمَنَا فَاكْ مَعَ القُهِدِينَ وَمَالَكَ لا نُؤْمِنُ بِاللهِ حب ما جَاءَنَا مِنَ الْحَقِّ وَتَطيعُ أَن يُدْخِلَكَ رَبُّنَا مَعَ الْقَوْمِ الظَّلِحِينَ - سورة المائدة المجز ونميري (المائدة: ۸۵۲۸۳) ( ترجمه ) سب فرقوں میں سے مسلمانوں کی طرف زیادہ تر رغبت کرنے والے عیسائی ہیں کیونکہ ان میں بعض بعض اہل علم اور راہب بھی ہیں جو تکبر نہیں کرتے اور جب خدا کے کلام کو جو اُس کے رسول پر نازل ہو اسنتے ہیں تب تو دیکھتا ہے کہ اُن کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو جاتے ہیں اس وجہ سے کہہ وظائیت کلام الہی کو پیچان جانتے ہیں اور کہتے ہیں کہ خدا یا ہم ایمان لائے ہم کو اُن لوگوں میں لکھ لے جو تیرے دین کی سچائی کے گواہ ہیں اور کیوں ہم خدا اور خدا کے بچے کلام پر ایمان نہ