جماعت احمدیہ کا جلسہ سالانہ مذہبی عبادت کا درجہ نہیں رکھتا مگر جماعت کی تنظیم و تربیت اور ترقی میں اس کا کردار اتنا قوی ہے کہ اس میں شمولیت ہر احمدی کے لئے ایک خاص رنگ رکھتی ہے۔ جلسہ سالانہ کی روایت پر سو سال مکمل ہونے پر یہ خصوصی مجلہ قابل قدر تحقیق و جستجو کے بعد بہت محنت سے مرتب کیا گیا تھا۔ جو جلسہ سالانہ کے حوالہ سے اعدادوشمار اور معلومات کا خزانہ ہے۔