اللہ تعالیٰ — Page v
خدا سے دوری اور اس کی ہستی کا انکار عام ہو رہا ہے اللہ تعالیٰ نے اپنی کامل ذات اور ہستی سے مخلوق کو متعارف کرنے کے لئے سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود کو مبعوث فرمایا۔ آپ نے دنیا کو روز روشن کی طرح ایک واحد لاشریک زندہ خدا کی طرف بلا کر اُس کی معرفت کے گر بتاتے ہوئے اس کی ذات پر کامل یقین پیدا کرنے کی خاطر زندہ نشانات دکھلائے جن کے غیر بھی شاہد ہیں ۔ حضور نے اس امر کے لئے کثیر تعداد معركة الآراء کتب تصنیف فرمائیں ۔ چناچہ ہستی باری تعالیٰ کے موضوع کو جاننے، سمجھنے اور اللہ تعالیٰ کی ذات پر کامل یقین و ایمان پیدا کرنے کے لئے آپ کی کتب کا میں مطالعہ لازمی ہے۔ منصوبہ بندی کمیٹی انڈ یا کتابچہ ہذا کو اسی غرض کے مد نظر مجلس شوری بھارت 2015ء کی تجویز پر حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالی کی منظوری سے شائع کروارہی ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کو تمام قارئین کے لیے ہر جہت سے مفید اور بابرکت فرمائے ۔ آمین ! خاکسار حافظ مخدوم شریف ناظر نشر و اشاعت قادیان