القصیدۃ فی مدح خاتم النبیین ﷺ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 11 of 29

القصیدۃ فی مدح خاتم النبیین ﷺ — Page 11

۳۰ كَمْ مُسْتَهَامٍ لِلرَّشُوْفِ تَعَشُقًا فَجَذَبْتَهُ جَذْبًا إِلَى الْفُرْقَانِ بہتیرے معطر دہن عورتوں کے عشق میں سرگرداں تھے۔ سوتو نے انہیں فرقان کی طرف کھینچ لیا۔ ۳۱ أَحْيَيْتَ أَمْوَاتَ الْقُرُوْنِ بِجَلْوَةٍ مَاذَا يُـمَـا لُكَ بِهَذَا الشَّانِ تو نے صدیوں کے مردوں کو ایک ہی جلوہ سے زندہ کر دیا کون ہے جو اس شان میں تیرا مثیل ہو سکے؟ ۳۲ تَرَكُوا الْغَبُوْقَ وَبَدَّلُوْا مِنْ ذَوْقِهِ ذَوْقَ الدُّعَاءِ بِلَيْلَةِ الْأَحْزَانِ انہوں نے شام کی شراب چھوڑ دی اور اس کی لذت کو غم کی راتوں میں دُعا کی لذت سے بدل دیا۔ 11