القصائد الاحمدیہ — Page 6
۶ فَاقَ الْوَرَى بِكَمَالِهِ وَ جَمَالِهِ وَ جَلَالِهِ وَ جَنَانِهِ الرَّيَّانِ آپ ساری خلقت سے اپنے کمال اور اپنے جمال اور اپنے جلال اور اپنے شاداب دل کے ساتھ فوقیت لے گئے ہیں۔ لَا شَكَ أَنَّ مُحَمَّدًا خَيْرُ الْوَرى رَيقُ الْكِرَامِ وَنُخْبَةُ الْأَعْيَانِ بے شک محمد صلی اللہ علیہ وسلم خیر الورائی معززین میں سے برگزیدہ اور سرداروں میں سے منتخب وجود ہیں۔ تَمَّتْ عَلَيْهِ صِفَاتُ كُلِّ مَزِيَّةٍ خُتِمَتُ بِهِ نَعْمَاءُ كُلِّ زَمَانٍ ہر قسم کی فضیلت کی صفات آپ پر کمال کو پہنچ گئیں اور ہر زمانہ کی نعمتیں آپ پر ختم ہوگئیں ہیں۔ وَاللَّهِ إِنَّ مُحَمَّدًا كَرِدَافَةٍ وَبِهِ الْوُصُولُ بِسُدَّةِ السُّلْطَانِ بخدا! بے شک محمد صلی اللہ علیہ وسلم ( خدا کے ) نائب کے طور پر ہیں اور آپ ہی کے ذریعہ دربار شاہی میں رسائی ہو سکتی ہے۔ هُوَ فَخُرُ كُلِّ مُطَهَّرٍ وَّ مُقَدَّسٍ وَ بِهِ يُبَاهِي الْعَسْكَرُ الرُّوحَانِي آپ ہر ایک مطہر اور مقدس کا فخر ہیں اور روحانی لشکر آپ پر ہی ناز کرتا ہے۔ هُوَ خَيْرُ كُلِّ مُقَرَّبٍ مُّتَقَدَّمٍ وَالْفَضْلُ بِالْخَيْرَاتِ لَا بِزَمَانِ آپ ہر مقرب اور ( راہ سلوک میں ) آگے بڑھنے والے سے افضل ہیں اور فضیلت کا رہائے خیر پر موقوف ہے نہ کہ زمانہ پر۔ وَالطَّلُّ قَدْ يَبْدُو أَمَامَ الْوَابِلِ فَالطَّلُّ طَلٌّ لَيْسَ كَالتَهْتَانِ اور ہلکا مبینہ (یعنی پھوار ) کبھی موسلا دھار بارش سے پہلے ہوتا ہے ۔ ہلکا مینہ ہلکا مینہ ہی ہے موسلا دھار بارش کی طرح نہیں بَطَلٌ رَّحِيدٌ لَا تَطِيشُ سِهَامُهُ ذُو مُصْمِيَاتٍ مُوبِقُ الشَّيْطَانِ آپ یگانہ پہلوان ہیں جس کے تیر خطا نہیں جاتے ۔ آپ ٹھیک نشانے پر لگنے والے تیروں کے مالک (اور ) شیطان کو ہلاک کرنے والے ہیں۔ هُوَ جَنَّةٌ إِنّى أَرى أَثْمَارَهُ وَقُطُوفَة قَدْ ذُلَّلَتْ لِجَنَانِي آپ ایک باغ ہیں ۔ بے شک میں دیکھتا ہوں کہ اس کے پھل اور اس کے خوشے میرے دل کیلئے جھکا دیئے گئے ہیں ۔