حضرت اقدس مسیح موعودعلیہ السلام کا پیدا کردہ عظیم الشان لٹریچر قرآن کریم کے اصولوں کی مکمل اتباع میں ہمہ گیر نوعیت کا ہے، جس میں علاوہ دیگر خصائص کے اسلامی عقائد و نظریات اور فقہی مسائل و مضامین اور دیگر تعلیموں اور اصولوں کی فلاسفی اور حکمت جس شان اور انداز میں بیان کی گئی ہے اس کی نظیر ملنا مشکل ہے۔ حضور علیہ السلام نے اپنے مخصوص اندازِ بیان سے تمام اسلامی مسائل کو ایسے آسان مگر پرشوکت طریق پر حل کیا ہے کہ شریعت اسلامی کا مغز اور اس کی حقیقت و عظمت دل پر نقش ہوجاتی ہے۔
حضور علیہ السلام کے اس بلند پایہ لٹریچر کو حق تعالیٰ نے ایسی مقبولیت...
more