احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 533
احمدیہ علیمی پاکٹ بک 533 حصہ دوم ہے۔جب کہ مصلحت اور حکمت الہی کا تقاضا یہ تھا کہ فیضان میں رسول کریم صلی <mark>اللہ</mark> علیہ وسلم کا کمال ثابت کیا جائے اسی لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے لکھا۔”خدا تعالیٰ کی مصلحت اور حکمت نے آنحضرت صلی <mark>اللہ</mark> علیہ وسلم کے افاضۂ روحانیہ کا کمال ثابت کرنے کیلئے یہ مرتبہ بخشا ہے کہ آپ کے فیض کی برکت سے مجھے <mark>نبوت</mark> کے مقام تک پہنچایا اس لئے میں صرف <mark><mark><mark>نبی</mark></mark></mark> نہیں کہلا سکتا بلکہ ایک پہلو سے <mark><mark><mark>نبی</mark></mark></mark> اور ایک پہلو سے امتی۔اور میری <mark>نبوت</mark> آنحضرت صلی <mark>اللہ</mark> علیہ وسلم کی ظلت ہے نہ کہ اصلی <mark>نبوت</mark> ( یعنی <mark>تشریعی</mark> <mark>نبوت</mark>۔ناقل ) اسی وجہ سے حدیث اور میرے الہام میں جیسا کہ میرا نام <mark><mark><mark>نبی</mark></mark></mark> رکھا گیا ایسا ہی میرا نام امتی بھی رکھا ہے تا معلوم ہو کہ ہر ایک کمال مجھ کو آنحضرت صلی <mark>اللہ</mark> علیہ وسلم کی 66 اتباع اور آپ کے ذریعہ سے ملا ہے۔(حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 154 حاشیہ)