احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 336 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 336

یتعلیمی پاکٹ بک 336 حصہ دوم تشریعی اور مستقلہ نبوت کے ادعا کا الزام مولوی ابوالحسن <mark>صاحب</mark> ندوی نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر یہ الزام دیا ہے کہ:۔”<mark>مرزا</mark> <mark>صاحب</mark> کی تصنیفات سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ وہ اپنے <mark>نبی</mark> مستقل <mark>صاحب</mark> <mark>شریعت</mark> ہونے کے بھی قائل تھے۔انہوں نے اربعین میں تشریعی یا <mark>صاحب</mark> <mark>شریعت</mark> <mark>نبی</mark> کی تعریف کی ہے کہ جس کی وحی میں امر و نہی ہو۔اور وہ کوئی قانون مقرر کرے۔اگر چہ یہ امر و نہی کسی <mark>نبی</mark> سابق کی کتاب میں پہلے آچکے ہوں۔اُن کے نزدیک <mark>صاحب</mark> <mark>شریعت</mark> <mark>نبی</mark> کے لئے اس کی شرط نہیں کہ وہ بالکل جدید احکام لائے۔پھر وہ صاف صاف دعوی کرتے ہیں کہ وہ اس تعریف کے مطابق <mark>صاحب</mark> <mark>شریعت</mark> اور مستقل <mark>نبی</mark> ہیں“۔( قادیانیت صفحه 95،94 باراول مکتبہ دینیات لاہور ) الجواب: - مولوی ابوالحسن <mark>صاحب</mark> کا یہ الزام درست نہیں۔ہم دعویٰ سے کہہ سکتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کسی تحریر میں یہ دعوئی موجود نہیں کہ وہ مستقل <mark>نبی</mark> ہیں۔آپ کا دعویٰ صرف یہ ہے کہ آپ ایک پہلو سے اُمتی ہیں اور ایک پہلو سے <mark>نبی</mark> ہیں۔اور یہ مقام آپ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے افاضئہ روحانی سے حاصل کیا ہے۔اربعین کا جو حوالہ مولوی ابوالحسن <mark>صاحب</mark> نے پیش کیا ہے۔اس میں ہرگز ایسے الفاظ موجود نہیں کہ آپ مستقل <mark>نبی</mark> ہیں یا <mark>صاحب</mark> <mark>شریعت</mark> جدیدہ <mark>نبی</mark> ہیں۔اربعین سے ایک سال بعد کی تصنیف اشتہار ایک غلطی کا ازالہ میں فرماتے ہیں:۔و جس جس جگہ میں نے نبوت یا رسالت سے انکار کیا ہے صرف ان