حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے 15 اپریل 1907ء کو جو مضمون مولوی ثناء اللہ امرتسری کے ساتھ آخری فیصلہ کے موضوع پر تحریرفرماکر 17 اپریل 1907ء کے بدر اخبار کے شمارہ میں شائع فرمایا تھا وہ ایک لمبے عرصہ سے موضوع بحث ہے، اس پر مناظرات بھی ہوچکے ہیں۔
محترم قاضی محمد نذیر صاحب ناظر اشاعت لٹریچر و تصنیف صدر انجمن احمدیہ ربوہ نے مورخہ 14 دسمبر 1973ء کو اس موضوع پر ایک قیمتی مقالہ سپرد قلم فرمایا جس میں یہ ثابت فرمایا کہ مولوی ثناء اللہ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو فیصلہ کن قرار ہی نہیں دیا جس سے یہ مضمون کالعدم ہوگیا، مگر حضرت مسیح موعودعلیہ...
more