700 احکام خداوندی

Page 321 of 615

700 احکام خداوندی — Page 321

321 424 728 جھگڑے کی صورت میں صلح کرنا بہتر ہے حمد وإن امْرَأَةٌ خَافَتْ مِنْ بَعْلِهَا نُشُورًا أَوْ إِعْرَاضًا فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِمَا أَنْ يُصْلِحَا بَيْنَهُمَا صُلحًا ، وَالصَّلُحُ خَيْرٌ (النساء: ١٢٩ ) اور اگر کسی عورت کو اپنے خاوند کی طرف سے بد معاملگی یا عدم توجہی کا اندیشہ ہو تو ان دونوں پر کوئی گناہ نہیں کہ وہ کسی طریق پر آپس میں صلح کرلیں۔اور صلح ( سب سے ) بہتر ہے۔425 729 فریقین سے حکم مقرر کرنا حمد وإِنْ خِفْتُمْ شِقَاقَ بَيْنِهِمَا فَابْعَثُوا حَكَمًا مِّنْ أَهْلِهِ وَ حَكَمًا مِنْ أَهْلِهَا إِنْ تُرِيْدَأَ إِصْلَاحَاتُوَفِّقِ اللَّهُ بَيْنَهُمَا (النساء : ٣٦) اور اگر تمہیں ان دو (میاں بیوی) کے درمیان شدید اختلاف کا خوف ہوتو اس (یعنی خاوند ) کے گھر والوں میں سے ایک صاحب حکمت فیصلہ کرنے والا اور اس ( یعنی بیوی) کے گھر والوں میں سے ایک صاحب حکمت فیصلہ کرنے والا مقرر کرو۔اگر وہ دونوں اصلاح چاہیں تو اللہ ان دونوں کے درمیان موافقت پیدا کر دے گا۔428 730 ضلع اور اس کی شرائط فَإِنْ خِفْتُمْ أَلَّا يُقِيمَا حُدُوْدَ اللَّهِ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِمَا فِيْمَا افْتَدَتْ بِهِ تِلْكَ حُدُودُ اللَّهِ فَلَا تَعْتَدُوْهَا وَمَنْ يَتَعَدَّ حُدُودَ اللَّهِ فَأُولَئِكَ هُمُ الظَّلِمُونَ 0 (البقرة: ٢٣٠)