انسان کامل ﷺ کے اسوۃ حسنہ کے مختلف پہلو پر مستند واقعات اور روایات کو جمع کرنے کے لئے مؤلف نے عرق ریزی سے یہ قیمتی کتاب مرتب کی ہے۔ قبل ازیں اس حوالہ سے حضرت سید میر محمد اسحاق صاحب رضی اللہ عنہ کی ‘‘انسان کامل’’ کے نام سے مختصر کتاب موجود تھی۔ موجودہ کتاب میں آپ ﷺ کے روزمرہ معمولات، عادات واطوار اور اخلاق حسنہ پر تفصیلی مواد پیش کیا گیا ہے۔