سلسلہ احمدیہ — Page 79
79 دار الامان مانچسٹر ( 1991ء ، ( بیت السبحان کرائیڈن) 1993ء ، ( بیت الاکرام لیسٹر ) 1993ء ، ( بيت الفتوح مارڈن ) 1996ء ، ( بیت المعید کیمبرج ) 1997ء ، ( دار البرکات برمنگھم ) 1998 ء۔اس کا باقاعدہ افتتاح 2004ء میں ہوا ، ( بیت النور۔ٹوٹنگ ( 1998ء، ( مسجد المہدی۔بریڈ فورڈ 2000ء۔اس کا باقاعدہ افتتاح 2008ء میں ہوا، ( بیت الاسلام سکتھو رپ) 2002ء۔اس کا باقاعدہ افتتاح 2004ء میں ہوا۔رو نئے یور این مراکز بنانے کی تحریک 18 مئی 1984ء کو سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ نے ایک عظیم الشان جامع پروگرام کا اعلان فرمایا جس کا مقصد دعوت الی اللہ کے کام کو وسیع کرنا تھا۔اس مقصد کو پورا کرنے کی غرض سے حضور رحمہ اللہ نے دونئے یورپین مراکز کے قیام کی تحریک فرمائی جن میں سے ایک انگلستان میں اور ایک جرمنی میں بننا تھا۔حضور نے فرمایا:۔39 دونئے مرا کز یورپ کے لئے بنانے کا پروگرام ہے ایک انگلستان میں اور ایک جرمنی میں۔انگلستان کو یورپ میں ایک خاص حیثیت حاصل ہے اس لئے انگلستان میں بہر حال بہت بڑا مشن چاہئے۔اس لئے انگلستان میں بہت بڑا مرکز قائم کرتا ہے اور ایک جرمنی میں کیونکہ جرمنی کی جماعت بہت مخلص اور تبلیغ میں دن رات منہمک ہے۔ایسا اللہ نے ان کو اخلاص بخشا ہے کہ جب چندہ کی ضرورت پڑی تو جرمنی کا مشن بہت سے دوسرے مشنوں کے لئے کفیل بن گیا تھا اور حیرت انگیز قربانی کے مظاہرے انہوں نے کیے۔۔۔اس لئے اللہ تعالی رو پید اپنے فضل سے مہیا کرے گا۔(خطبہ جمعہ بیان فرمودہ حضرت خلیفہ مسیح الرابع 18 مئی 1984ء۔خطبات طاہر جلد 3 صفحہ 265-266) حضور رحمہ اللہ نے خود اپنی جانب سے دس ہزار پاؤنڈ کے وعدہ کے ساتھ اس تحریک کا آغا ز فرمایا۔پہلے تو حضور نے یہ سکیم صرف یورپین ممالک کے سامنے رکھی پھر 29 جون 1984ء کو اس کو پوری دنیا کے لئے وسیع کر دیا۔الحمدللہ کہ اللہ کے فضل سے یہ دونوں مشن قائم ہو گئے۔ناصر باغ ، جرمنی میں اور اسلام آباد ( فلفورڈ سرے) انگلستان میں۔