ازالہ اَوہام حصہ دوم — Page 619
روحانی خزائن جلد ۳ ۶۱۹ ازالہ اوہام حصہ دوم بقیه حاشیه چشمہ فیض سے حاصل ہوا ہے جس سے وحی نبوت ہے تو یہ اس کو حق پہنچتا ہے ﴿۹۴۲ کیونکہ ظن کو یقین کے تابع کرنا عین معرفت اور سرا سر سیرت ایمان ہے ۔ اور اگر یہ کہا جائے کہ بعض جگہ قرآن میں بھی تعارض پایا جاتا ہے جیسا کہ قرآن کریم کی سولہ آیتوں سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ جو شخص فوت ہو جائے پھر دنیا میں کبھی نہیں آ سکتا اور دو موتیں کبھی کسی پر وارد نہیں ہو سکتیں لیکن بعض جگہ یہ بھی لکھا ہے کہ بنی اسرائیل کی فلاں قوم کو ہم نے مارا اور پھر زندہ کیا۔ اور ایک نبی عزیز یا کسی اور کوسو برس تک مارا اور پھر زندہ کیا۔ اور ابراہیم کی معرفت چار جانور زندہ کئے گئے وغیرہ وغیرہ۔ تو اس کا جواب یہ ہے کہ قرآن کریم میں ہرگز تعارض نہیں پایا جاتا بلکہ یہ شبہ صرف قلت فہم اور جہالت سے پیدا ہوتا ہے۔ یہ سچ ہے کہ قرآن کریم کی سولہ آیتوں سے کھلے کھلے طور پر یہی ظاہر ہے ہ یہی ظاہر ہوتا ہے کہ جو شخص فوت ہو جائے ماشیه L ☆ وہ آیات جن میں لکھا ہے کہ فوت شدہ لوگ پھر دنیا میں نہیں آتے از انجملہ یہ آیت ہے (الف) وَحَرْمٌ عَلَى قَرْيَةٍ أَهْلَكْنَهَا أَنَّهُمْ لَا يَرْجِعُونَ الجزو نمبر ۱۷ سورۃ الانبیاء ۔ حضرت ابن عباس سے حدیث صحیح میں ہے کہ اس آیت کے یہ معنے ہیں کہ جن لوگوں پر واقعی طور پر موت وارد ہو جاتی ہے اور درحقیقت فوت ہو جاتے ہیں پھر وہ زندہ کر کے دنیا میں بھیجے نہیں جاتے ۔ یہی روایت تفسیر معالم میں بھی زیر تفسیر آیت موصوفہ بالا حضرت ابن عباس سے منقول ہے ۔ پھر دوسری آیت جو صریح منطوق قرآن کریم ظاہر کر رہا ہے یہ ہے حَتَّى إِذَا جَاءَ أَحَدَهُمُ الْمَوْتُ قَالَ رَبِّ ارْجِعُونِ لَعَلَى أَعْمَلُ صَالِحًا فِيمَا تَرَكْتُ كَلَّا إِنَّهَا كَلِمَةٌ هُوَ قَابِلُهَا وَمِنْ وَرَا بِهِمُ بَرْزَخٌ إِلَى يَوْمِ يُبْعَثُونَ - الجزو نمبر ۱۸ سورة المؤمنون یعنی جب کافروں میں سے ایک کو موت آتی ہے تو وہ کہتا ہے کہ اے میرے رب مجھ کو پھر دنیا میں بھیج تا ہو کہ میں نیک عمل کروں اور تدارک مافات مجھ سے ہو سکے ۔ تو اس کو کہا جاتا ہے کہ یہ ہرگز نہیں ہوگا۔ یہ صرف اس کا قول ہے یعنی خدا تعالیٰ کی طرف سے ابتدا سے کوئی بھی وعدہ نہیں کہ مردہ کو پھر دنیا میں بھیجے اور r ل الانبياء : ٩٦ المومنون : ۱۰۰، ۱۰۱