ازالہ اَوہام حصہ اول

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 228 of 748

ازالہ اَوہام حصہ اول — Page 228

روحانی خزائن جلد ۳ ۲۲۸ ازالہ اوہام حصہ اول ذرہ بھی غیظ و غضب ظاہر نہیں کیا اور پھر آخر مثیل ٹھہرانے کی یہاں تک نوبت پہنچی کہ بار بار ۲۵۴ یا احمد کے خطاب سے مخاطب کر کے ظلی طور پر مثیل سید الانبیاء و امام الاصفیاء حضرت مقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم قرار دیا تو کوئی ہمارے مفسروں اور محدثوں میں سے جوش و خروش میں نہیں آیا اور جب خدائے تعالیٰ نے اس عاجز کو عیسی یا مثیل عیسی کر کے پکارا تو سب کے شدت طیش اور غضب کی وجہ سے چہرے سرخ ہو گئے اور سخت درجہ کا اشتعال پیدا ہو کر کسی نے اس عاجز کو کافر ٹھہرا دیا اور کسی نے اس عاجز کا نام ملحد رکھا جیسا کہ مولوی عبد الرحمن صاحب خلف مولوی محمد لکھو والہ نے اس عاجز کا نام ملحد رکھا اور جا بجا یہ بھی ذکر کیا کہ یہ شخص بہت خراب آدمی ہے۔ چنانچہ ایک شخص عبدالقادر نام شرقپور ضلع لاہور کے رہنے والے پاس بھی یہی ذکر کیا کہ یہ شخص ملحد اور بد مذہب اور خراب اور ملاقات کے لائق نہیں۔ علاوہ اس کے ان لوگوں نے اشتعال کی حالت میں اسی پر بس نہیں کی بلکہ یہ بھی چاہا کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے بھی اس بارہ میں کوئی شہادت ملے تو بہت خوب ہو۔ چنانچہ انہوں ۲۵۵ نے غصہ بھرے دل کے ساتھ استخارے کئے اور چونکہ قدیم سے قانون قدرت خدائے تعالیٰ کا یہی ہے کہ جو شخص نفسانی تمنا سے کسی امر غیب کا منکشف ہونا چاہتا ہے تو شیطان اُس کی تمنا میں ضرور دخل دیتا ہے بجز انبیاء اور محدثین کے کہ ان کی وحی شیطان کے دخل سے منزہ کی جاتی ہے پس اسی وجہ سے حضرت عبدالرحمن صاحب اور ان کے رفیق نیست میاں عبدالحق غزنوی کے استخارہ پر وہ ہنس القرين ثرت حاضر ہو گیا اور اُن کی زبان پر جاری کرا دیا کہ وہ شخص یعنی یہ عاجز جہنمی ہے اور ملحد ہے اور ایسا کا فر ہے کہ ہرگز ہدایت پذیر نہیں ہوگا ۔ میں پوچھتا ہوں کہ کیا علماء کے لئے عند الشرع یہ جائز ہے کہ کسی ایسے مسئلہ میں جو خیر القرون کے لوگ ہی اُس پر اتفاق نہ رکھتے ہوں اور صحابہ رضی اللہ عنہم کا اس پر اجماع ثابت نہ ہو ایک ایسے ملہم کی نسبت جو بعض احادیث اور قرآن کریم امکانی طور پر اُس کے صدق پر شاہد ہوں تکفیر کا فتویٰ لگا ویں یہ بات سمجھنے وا۔ ت سمجھنے والے سمجھ سکتے ہیں کہ