حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 609 of 636

حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد دوم) — Page 609

۱۲۹۱ إِنِّي رَأَيْتُ فِي مُبَشِّرَةٍ أُرِيتُهَا جَمَاعَةً مِّنَ الْمُؤْمِنِينَ الْمُخْلِصِينَ وَ الْمُلُوكَ الْعَادِلِينَ الصَّالِحِينَ بَعْضُهُمْ مِّنْ هَذَا الْمُلْكِ وَبَعْضُهُمْ مِّنَ الْعَرَبِ وَ بَعْضُهُمْ مِّنْ فَارِسٍ وَبَعْضُهُمْ مِّنْ بِلَادِ الشَّامِ وَ بَعْضُهُمْ مِّنْ اَرْضِ الرُّومِ وَ بَعْضُهُمْ مِّنْ بِلادٍ لَا أُعْرِفُهَا ثُمَّ قِيلَ لِي مِنْ حَضْرَةِ الْغَيْبِ إِنَّ هَؤُلَاءِ يُصَدِّقُونَكَ وَيُؤْمِنُونَ بِكَ وَ يُصَلُّونَ عَلَيْكَ وَيَدْعُونَ لَكَ وَ أُعْطِى لَكَ بَرَكَاتٍ حَتَّى يَتَبَرَّكُ الْمُلُوكُ بِثِيَابِكَ وَ اَدْخِلُهُمْ فِي الْمُخْلِصِينَ۔ هَذَا رَأَيْتُ فِي الْمَنَامِ الْهِمْتُ مِنَ اللَّهِ الْعَلَامِ لجة النور - روحانی خزائن جلد ۶ اصفحه ۳۴۰،۳۳۹) مجھے اللہ جل شانہ نے یہ خوشخبری بھی دی ہے کہ وہ بعض امراء اور ملوک کو بھی ہمارے گروہ میں داخل کرے گا۔ اور مجھے اُس نے فرمایا کہ میں تجھے برکت پر برکت دوں گا یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔ ( بركات الدعا۔ روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۵) عالم کشف میں مجھے وہ بادشاہ دکھلائے گئے جو گھوڑوں پر سوار تھے اور کہا گیا کہ یہ ہیں جو اپنی گردنوں پر تیری اطاعت کا جو آاٹھائیں گے اور خدا انہیں برکت دے گا۔ تجلیات الہیہ۔ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۴۰۹ حاشیه ) إِنْشَاءَ اللَّهُ مِنَ الْفَائِزِينَ۔ وَإِنِّي مَعَكُمْ يَانُجَبَاءَ الْعَرَبِ بِالْقَلْبِ وَالرُّوحِ ۔ وَ إِنَّ رَبِّي قَدْ بَشَّرَنِي فِي الْعَرَبِ وَ الْهَمَنِي أَنْ أَمُونَهُمْ وَأُرِيهِمْ طَرِيقَهُمْ وَ أَصْلِحُ لَهُمْ شُيُونَهُمْ وَسَتَجِدُونِي فِي هَذَا الْأَمْرِ ( حمامة البشری - روحانی خزائن جلدے صفحہ ۱۸۲) لے میں نے خواب میں مومنین مخلصین کی ایک جماعت اور عدل کرنے والے اور صالح بادشاہوں کو دیکھا ان میں سے کچھ کا تعلق اس سر زمین سے تھا اور کچھ کا تعلق سرزمین عرب سے تھا اور بعض کا تعلق شام کے علاقوں سے تھا اور بعض کا تعلق سر زمین روم سے تھا اور بعض ایسے علاقوں سے تھے جن کو میں نہیں جانتا۔ پھر مجھے غیب سے یہ کہا گیا یہ لوگ تیری تصدیق کریں گے۔ تجھ پر ایمان لائیں گے اور تجھ پر درود و سلام بھیجیں گے اور تیرے لئے دعائیں کریں گے اور میں تجھے برکت پر برکت دوں گا یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے اور میں انہیں تیرے مخلص بندوں میں داخل کروں گا۔ یہ وہ نظارہ ہے جو میں نے خواب میں دیکھا اور وہ الفاظ ہیں جو مجھے خدائے علام کی طرف سے الہام کیے گئے ۔ اور اے عرب کے شریفو! میں دل و جان سے تمہارے ساتھ ہوں اور میرے رب نے عرب کی نسبت مجھے بشارت دی اور الہام کیا ہے کہ میں ان کی خبر گیری کروں اور ٹھیک راہ بتاؤں اور ان کا حال درست کروں ۔ اور انشاء اللہ تم مجھے اس بارہ میں کامیاب پاؤ گے۔