چھوٹے بچوں اور بچیوں کی تعلیم و تربیت کے لئے بانی اسلام حضرت محمد ﷺ کی سیرت وسوانح پر آسان زبان میں کتب کی تیاری کے سلسلہ میں زیر نظر مختصر کتاب حضرت محمد ﷺ کی مکہ میں نوجوانی کے ایام میں مشاغل تجارت اور حضرت خدیجہ ؓ کا اسباب تجارت لیکر جانا اور پھر حضرت خدیجہ ؓ سے شادی کے واقعات پر مشتمل ہے جو مکرمہ امت الباری ناصر صاحبہ کی مرتب کردہ ہے۔ موجودہ ٹائپ شدہ ایڈیشن نظارت نشر واشاعت قادیان کا شائع کردہ ہے۔